المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے کہا کہ شہید ہنیہ پر حملے کے فورا بعد رہبر معظم انقلاب کا حکم واضح تھا جس میں انہوں نے معزز مہمان کے خون کا انتقام لینے پر تاکید کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے حکم پر بہترین انداز میں عمل کیا جائے گا اور یہی ایران کا فریضہ ہے۔ جنرل فدوی نے یحیی السنوار کے انتخاب کے بارے میں کہا کہ حماس نے جس مقاومت کا راستہ انتخاب کیا ہے وہ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔