لکھنؤ،پریس ریلیز،ہمارا سماج: لکھنؤ کےمشہور و معروف صحافی اور لکھنؤ سے شائع ہونے والے روزنامہ ’’قومی صحافت‘‘ کے گروپ ایڈیٹر اور دوردرشن لکھنؤوآکاشونی لکھنؤ میں کیزول نیوز ایڈیٹر محمد شاہد خان کو امراوتی میں منعقد ایک شاندار پرپروگرام میں قابل فخر خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹر یٹ سے سرفراز کیا گیا۔اس پروگرام میں سینئر صحافی شاہد خان سمیت مختلف شعبوں میں مثالی کام کرنے والی ملک کی متعدد 10شخصیات کو اعزاز ی ڈاکٹریٹ سے سرفراز کیا گیا۔تقریب کے میزبان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل ورلڈ انٹر نیشنل فاؤنڈیشن اینڈ پریسیڈنٹ آر ایم ایم ایس انڈیا، چانسلر آف یوگانڈا جی ایم اینڈوایس چانلسرآف ہارویسٹ ایم آئی یو امریکا، اسپیشل گیسٹ آف آنروجے راؤت ڈائریکٹر ااینیمیشن کالج امراوتی، ڈاکٹر محمد جیلانی سول سرجن آف گورنمنٹ ہاسپیٹل ناندیڑ، ڈاکٹر بی جی کھوپراڈے جوائنٹ ڈائریکٹر آف ہائر ایجوکیشن امراوتی وغیرہ کےدست مبارک سےا مراوتی یونیورسٹی سے متصل دی کالج ذآف انیمیشن بایو انجینئرینگ اینڈ ریسرچ سینٹر مرد ی روڈ امراوتی میں گزشتہ چار اگست کو منعقدایک پروقار اور شاندار تقریب میں میڈیا اور ہیومنٹیزکے شعبہ میں اس اعزازسے نوازا گیا۔شاہد خان کوبشپ وکٹر اونوفوا یونیورسٹی نائجیریاکی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ فراہم کرائی گئی۔ معروف صحافی شاہد خان کو اعزازی ڈاکٹریٹ کا ایوارڈ حاصل ہونے پر دوست احباب اور رشتہ دراروں ت ساتھ ہی ملی،سیاسی سماجی، اور تعلیمی شعبے سے وابسطہ لوگوں کی جانب سے گرم جوشی سے خیرمقدم کرمباکبار پیش کی گئی ۔ مبارکبادی کایہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔اعزازی ڈاکٹریٹ سے سرفراز ہونے پر شاہد خان کو دلی مبارکباد پیش مبارکباد پیش کرنے والوں میں خصوصی طور پر ممبئی کی مشہور ادیبہ اور افسانہ نگار محتر مہ تبسم ناڈکر، نکہت انجم جلگاؤں، ناظمہ بیگ امراوتی،گلشن انصاری ممبئی، ڈاجٹر رضیہ سلطانہ کولکاتہ،یوپی اردو اکادمی کے سپرنٹنڈنٹ رہے محمد معاذ اختر احسن، دوردرشن لکھنؤ میں نیوز ایڈیٹر محمد مونس و مرتضیٰ حسن، آکاشوانی ناگپور میں رہے شمشاد شاد، لکھنؤ دور درشن میں نینا رضوی، حنا عباس، عروس فاطمہ، نیوز ریڈر ترنم رضوی، مہاراشٹر کے گونڈی سے کشن بھونانی ایڈوکیٹ،، سینئر صحافی شکیل رضوی و سریش یادو، مولانا عطاء الرحمان ندوی، مشہور افسانہ نگار ڈاکٹر صادقہ نواب سحررائے گڑھ،رائٹر سمیرا گلنار، ڈاکٹر خواجہ کوثر حیار اورنگ آباد،سینئر صحافی ڈاکٹر رمیش چندر، وید پرکاش، انکر کنوجیا، سمیت متعدد لوگ شامل رہے۔