ممبئی:عالمی شہرت یافتہ شاعر پروفیسر افضل منگلوری نے گزشتہ روز ٹیلی ویژن کے معروف شو’واہ بھائی واہ‘کے 300 ویں ایپی سوڈ مکمل ہونے پر منعقد تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر ان کی شاعری کے کئی ایپیسوڈ کی شوٹنگ بھی کی گئی , جو آئندہ ہفتوں میں شیمارو ٹی وی پر نشرہونگے ۔ معروف اداکار کوی اور پروڈیوسر ہ شیلیش لوڑھا کے ڈائریکشن میں ٹی وی شو ” واہ بھائی واہ ” کے تین سو ایپیسوڈ مکمل ہونے پر بمبئی کے گورے گاؤں میں ایک تقریب میں میں اتراکھنڈ اردو اکیڈمی کے سابق نائب صدر ڈاکٹر افضل منگلوری نے مسٹر لوڈ ھا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیلیش جی نے اپنے شو کے ذریعے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے گاؤں اور قصبوں میں رہنے والے شاعروں اور کو یو ں کو نہ صرف دنیا سے روشناس کرایا بلکہ ان کو فلمی اداکاروں کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ جس سے ان کے اقتصادی حالات بھی بہتر ہوئے ہیں ۔اور یہ کسی کارنامے سے کم نہیں ہے – جناب افضل منگلوری نے مسٹر لو ڈھا کو اترا کھنڈ آنے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے وقت ملنے پر آنے کا وعدہ کیا-