• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

لینگویج یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو نئی رفتارمتعدد اہم تحقیقی و تعلیمی منصوبوں کو منظوری

زبان و تہذیب کے بین الاقوامی رشتوں کی نئی جہت: ڈاکٹر عارف عباس کے تحقیقی منصوبے کو منظوری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 1, 2026
0 0
A A
لینگویج یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو نئی رفتارمتعدد اہم تحقیقی و تعلیمی منصوبوں کو منظوری
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ،  سماج نیوز سروس: خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میں علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو ایک نئی جہت اس وقت حاصل ہوئی جب اتر پردیش محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت مختلف شعبہ جات کے متعدد اہم تحقیقی منصوبوں کو منظوری عطا کی۔ ان میں شعبۂ فارسی کے انچارج ڈاکٹر عارف عباس کا پروجیکٹ سینٹر آف ایکسیلینس کے تحت ” رامائن کے فارسی تراجم: ایک تنقیدی جائزہ” کے موضوع پر دو لاکھ اسی ہزار روپے کی مالیت کے ساتھ منظور کیا گیا۔ یہ کامیابی نہ صرف شعبۂ فارسی بلکہ پوری یونیورسٹی کے علمی و تحقیقی افق کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر عارف عباس کے اس تحقیقی منصوبے کا بنیادی مقصد فارسی زبان میں رامائن کے مختلف تراجم کا تنقیدی، توضیحی اور تقابلی مطالعہ کرنا ہے۔ اس کے تحت یہ دیکھا جائے گا کہ ہندوستان کی اس عظیم اور مقدس رزمیہ روایت کو فارسی مترجمین اور اہلِ علم نے کس زاویے سے سمجھا، کن اسالیب میں منتقل کیا اور اپنے تہذیبی و ادبی پس منظر میں کس طرح جذب کیا۔ اس تحقیق کا ایک نہایت اہم پہلو ہندوستان اور ایران کے درمیان صدیوں سے قائم لسانی، ادبی، علمی اور ثقافتی روابط کو نئی روشنی میں پیش کرنا بھی ہے۔منصوبے میں اس امر پر خصوصی توجہ دی جائے گی کہ رامائن جیسے ہندوستانی مذہبی و تہذیبی متن نے ایرانی ادبی روایت، فارسی زبان، فکری مباحث اور ثقافتی شعور پر کس حد تک اثرات مرتب کیے۔ اس مطالعے سے دونوں ملکوں کے درمیان تہذیبی تبادلوں، کلاسیکی ترجمہ نگاری کی روایت، اور مشترکہ ادبی سرمائے کے ان گوشوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی جو اب تک تحقیق میں نسبتاً کم زیرِ بحث آئے ہیں۔ شعبۂ صحافت و ابلاغِ عامہ کے ڈاکٹر شچیندر شیکھر کو” آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت صحافتی ابلاغ میں امتیازکے موضوع پر” جبکہ اسی شعبے کے ڈاکٹر کاظم رضوی کو ” سوچھ بھارت مشن کے تناظر میں میڈیا کا کردار” کے موضوع پر پروجیکٹ دیا گیا ہے۔شعبۂ بزنس ایڈمنسٹریشن کے پروفیسر مشیر احمد کو ” معذور افراد کے لیے سرکاری اسکیموں کی افادیت بڑھانے کے اقدامات” کے موضوع پر تحقیقی منصوبہ دیا گیا ہے۔ اسی شعبے کے پروفیسر سید حیدر علی کو ” قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی چیلنجز” کے موضوع پر منصوبہ فراہم کیا گیا ہےمزید برآں ڈاکٹر نلنی مشرا، ڈاکٹر شویتا اگروال، ڈاکٹر ادھم سنگھ، ڈاکٹر تطہیر فاطمہ اور ڈاکٹر رضا عباس حیدری کو بھی مختلف سماجی، تعلیمی، معاشی اور تکنیکی موضوعات پر تحقیقی مختلف پروجکٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اس موقع پر لینگویج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجے تنیجا نے تمام منتخب اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان تحقیقی منصوبوں سے سینٹر آف ایکسیلینس کے کام کو نئی رفتار ملے گی اور ان کے عملی نتائج براہ راست سماج تک پہنچ سکیں گے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبے نہ صرف علمی امتیاز کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے بلکہ سماج کی مجموعی ترقی، بیداری، پالیسی سازی اور علمی اشتراک کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گے۔یونیورسٹی کے علمی حلقوں میں ان منظوریوں کو بے حد خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف مختلف شعبہ جات میں بین الشعبہ جاتی تحقیق کو فروغ ملے گا بلکہ قومی سطح پر لینگویج یونیورسٹی کی تحقیقی شناخت بھی مزید مستحکم ہوگی۔ یہ پیش رفت اس بات کی غماز ہے کہ جامعہ جدید تقاضوں کے مطابق سماج سے مربوط نتیجہ خیز اور بین الاقوامی اہمیت کی حامل تحقیق کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    اپریل 1, 2026
    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    اپریل 1, 2026
    مودی حکومت کی اسمارٹ سٹی اسکیم دھوکہ ثابت ہوئی : راہل

    مودی حکومت کی اسمارٹ سٹی اسکیم دھوکہ ثابت ہوئی : راہل

    اپریل 1, 2026
    بی جے پی کی شبیہ اور روپے میں گراوٹ: اکھلیش یادو

    بی جے پی کی شبیہ اور روپے میں گراوٹ: اکھلیش یادو

    اپریل 1, 2026
    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    اپریل 1, 2026
    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    اپریل 1, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist