اشفاق گلزار
سرینگر /سماج نیوز سروس:ریاسی یاتری بس حملے کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے راجوری میںپانچ مقامات پر چھاپے ڈالیں اور تلاشیاں لی ۔ تلاشوں اور چھاپوں کے دوران قابل اعتراض مواد اور کچھ اہم دستاویزات بھی ضبط کر لیں گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے ریاسی ملی ٹنٹ حملے کے سلسلے میں راجوری ضلع میں متعدد مقامات کی تلاشی لی۔تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایک سنیئر عہدیدار نے کہا کہ تھری نے ہائبرڈ ملی ٹنتوں اور اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیو) سے منسلک پانچ مقامات کی تلاشی لی۔ خیال رہے کہ وزارت داخلہ کے حکم پر این آئی اے نے 15 جون کو تحقیقات سنبھالی تھیں۔ان مقامات کی نشاندہی گرفتار ملزم حاکم خان عرف حاکم دین نے کی تھی۔ این آئی اے کی تحقیقات کے مطابق حکم نے انہیں محفوظ پناہ گاہ، رسد اور خوراک فراہم کی تھی۔ اس نے مزید کہا کہ اس معاملے میں این آئی اے کی جانچ کے ایک حصے کے طور پر کی گئی تلاشی کے دوران کچھ اہم دستاویزات اور قابل اعتراض مواد ضبط کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے دہشت گردی کی سازش کا پردہ فاش کرنے کیلئے ضبط شدہ مواد کی جانچ شروع کر دی ہے۔