نئی دہلی،سماج نیوز سروس:عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ کو دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے پارلیمنٹ میں جانے اور راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے کی اجازت دے دی ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ نے جیل انتظامیہ کو سنجے سنگھ کو 19 مارچ کو حلف لینے کے لیے پارلیمنٹ لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ جنوری میں آپ” کے ایم پی سنجے سنگھ راجیہ سبھا کے ارکان دوسری بار منتخب ہوئے ہیں، منتخب ہونے کے باوجود سنجے سنگھ کا معاملہ استحقاق کمیٹی میں زیر التوا ہونے کی وجہ سے حلف نہیں دلایا جا سکا تھا ۔ لیکن اب حلف کی منظوری دے دی گئی ہے۔دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے جیل اتھارٹی کو سنجے سنگھ کو 19 مارچ کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے کے لیے پارلیمنٹ لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ سنجے سنگھ کی بطور رکن پارلیمنٹ یہ دوسری میعاد ہے، جنہوں نے عوامی مفاد کے تمام مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار جرات مندی سے کیا ہے۔ آج اگر چہ وہ سیاسی نفرت کی وجہ سے حکمران جماعت کے ہاتھوں قید ہیں لیکن پورا ملک ان کی پارلیمنٹ میں بلند آواز اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کا گواہ ہے۔