سید پرویز قیصر
بنگلورو میں چنئی سپر کنگس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے دھواں دھار بلے بازی ما مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں تین وکٹ پر 250 رن بنائے جس میں آخری پانچ اوور میں اسکے کھلاڑیوں نے کسی نقصان کے بغیر97 رن بنائے۔ انڈین پریمیر لیگ میں یہ آخری پانچ اوور میں مشترکہ طور پر دوسرے سب سے زیادہ رن ہیں۔ چنئی سپر کنگس نے سبھی کھلاڑی 19.4 اوور میں207 رن بناکر آوٹ ہوئے جس کی وجہ سے اسے اس میچ میں43 رن سے شکست ہوئی تھی۔
انڈین پریمیر لیگ میں آخری پانچ اوور میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ رائل چیلنجرس بنگلورو کے پاس ہے جس نے گجرات لائنس کے خلاف بنگلورو میں14 مئی2016 کو آخری پانچ اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر112 رن بنائے تھے۔ اس میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں تین وکٹ پر 248 رن بنانے کے بعد گجرات لائئنس کو18.4 اوور میں 104 رن پر اوٹ کرکے میچ144 رن سے جیتا تھا۔
دہلی میں24 اپریل2024 کو دہلی کیپٹلس نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف مقررہ20 اوور میںچار وکٹ پر 224 رن بنائے تھے جس میں آخری پانچ اوور میں اسکے کھلاڑی ایک وکٹ کے نقصان پر97 رن بنائے تھے۔ گجرات ٹائٹنس نے اس اسکور کا بھر پور جواب دیا تھا مگر وہ چار رن سے میچ ہارگئے تھے۔ اس نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 220 رن بنائے تھے۔
آخری پانچ اوور میں مشترکہ طورسب سے چوتھے سب سے زیادہ ممبئی انڈینس نے بنائے ہیں۔ اس نے ممبئی میں22 مارچ 2023 کو ہوئے میچ میں پنجاب کنگس کے خلاف96 رن بنائے تھے۔ اس میچ میں ممبئی انٖڈینس نے بعد بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر214 رن بنائے تھے جس میں آخری پانچ اوور میں اس نے چار وکٹ کے نقصان پر96 رن بنائے تھے۔ اتنی تیزی سے بلے بازی کرنے کے باوجود ممبئی انڈینس کو اس میچ میں13 رن سے شکست ہوئی تھی کیونکہ پنجاب کنگس نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 214 رن بنائے تھے۔
مبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کے خلاف ممبئی میں 7 اپریل2024 کو ہوئے میچ میں آخری پانچ اوور میں96 رن بنائے تھے۔اس میچ میں ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 234 رن بنائے تھے جس میں آخری پانچ اوور میں ایک وکٹ پر بنائے گئے96 رن بھی شامل تھے۔ دہلی کیپٹلس نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر205 رن بنائے تھے جس کی وجہ سے اسے29 رن سے شکست ہوئی تھی۔ ممبئی انڈینس نے آخری اوور میں32 رن بنائے تھے۔ روماریو شیفرڈ نے چار چھکوں اوردو چھکوں کی مدد سے یہ رن بنائے تھے۔ ممبئی کی جانب سے کوئی کھلای نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔ اس کا یہ اسکور کسی نصف سنچری کے ؓبغیر سب سے بڑا اسکور تھا۔ اس کا وانکھڑے میدان پر تب اس کا سب سے بڑا اسکور تھا مگر یہ ریکارڈ بعد میں ٹوٹ کیا تھا۔ ممبئی انڈینس کا یہ تب انڈین پریمیر لیگ میں تیسرا سب سے زیادہ اسکور تھا۔












