ریاض (ہ س)۔مشرق وسطیٰ میں تیز تر جاری سرگرمیوں، رابطوں اور ملاقاتوں کے دوران روس کے صدر ولادی میر پیوتن نیسعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خط لکھا ہے۔ یہ بات سعودی خبر رساں ادارے ‘ ایس پی اے ‘ نے رپورٹ کی ہے۔’ ایس پی اے’ کے مطابق یہ خط سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات اور معاہدات کے ضمن میں لکھا ہے تاکہ انہیں مزید مستحکم کیا جا سکے۔صدر پیوٹن کا یہ خط سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی کو ریاض میں ایک ملاقات کے دوران روسی سفیر سرجئی کوزلوف نے پیش کیا ہے۔اس موقع پر روس سعودی تعلقات کے علاوہ علاقے کی تازہ صورت حال بھی زیر بحث آئی۔ نیز جاری مسائل کے حل کے لیے کوششوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔












