• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

روس کے وزیر دفاع برطرف، ’پوتن کی ایک اور کٹھ پتلی کو لایا گیا‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 14, 2024
0 0
A A
روس کے وزیر دفاع برطرف، ’پوتن کی ایک اور کٹھ پتلی کو لایا گیا‘
Share on FacebookShare on Twitter

قفقاز :روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا ہے جس کو دو سال سے جاری یوکرین کے ساتھ جنگ کے تناظر میں ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کے ایوان بالا فیڈریشن کونسل کی طرف سے جاری کی جانے والے فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پوتن نے سرگئی شوئیگو کی جگہ ماہر اقتصادیات ایندرے بیلوسوف کو نامزد کیا ہے۔
یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان جنگ جاری ہے اور خارکیف کے علاقے میں نئی زمینی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
جنگ کے پہلے برس کے دوران کئی ناکامیوں کے باوجود بھی روسی صدر ولادیمیر پوتن سرگئی شوئیگو کے ساتھ کھڑے دکھائی دیے جن میں یوکرین کے دارالحکومت کیئف پر قبضے میں ناکامی اور خارکیف اور خیرسن کے علاقوں سے پسپاہی بھی شامل تھی۔
اس دوران پیراملٹری فورس کے سربراہ ویگنر کی جانب سے بھی سرگئی شوئیگو کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے خونی بغاوت کی گئی۔
کریملن کی جانب سے اتوار کو کہا گیا کہ وزارت دفاع میں ’جدت‘ لانے کے لیے اقدام ضروری تھا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ’وزارت دفاع کو جدت، نئے خیالات کے تعارف اور اقتصادی مسابقت کے لیے کھلا رکھا جانا چاہیے۔‘انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’جدیدیت کے لحاظ سے ایندرے بیلوسوف زیادہ موزوں ہیں، اس لیے صدر نے ان کو نامزد کرنے پر اتفاق کیا۔‘
ایندرے بیلوسوف فوجی پس منظر نہیں رکھتے تاہم وہ صدر پوتن کے ان قریب ترین معاشی مشیروں میں شامل ہیں جو ایک دہائی سے ان کے ساتھ ہیں۔برطانیہ کے وزیر دفاع گرانٹ شیپس کا کہنا ہے کہ سرگئی کے دور میں یوکرین جنگ کے دوران روس کے تین لاکھ 55 ہزار سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر عام شہری بھی متاثر ہوئے۔‘
انہوں نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’روس کو ایسے وزیر دفاع کی ضرورت ہے جو بحران اور جنگ کا خاتمہ کر سکے۔ تاہم پوتن کی ایک اور کٹھ پتلی کو سامنے لایا گیا ہے۔‘
68 سالہ سرگئی کو 2012 میں روس کا وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا جبکہ سوویت یونین کے بعد روس میں ان کا کیریئر کئی دہائیوں پر محیط ہے۔طاقت کے مرکز ماسکو میں سرگئی کی موجودگی خود پوتن کی آمد سے بھی قبل کی ہے۔
روس کی جانب سے فروری 2022 میں یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے سے قبل وہ پوتن کے بااعتماد ترین سمجھے جانے والے عہدیداروں میں سے ایک کے طور پر سامنے آئے۔سائبیریا میں سیر سے لے کر ان دونوں کے ایک ساتھ شکار اور مچھلیاں پکڑنے کی تصاویر بھی جاری ہوتی رہیں۔
ایسی ہی ایک مشہور تصویر 2017 میں کھینچی گئی جو کہ کریملن نے شیئر کی جس میں وہ دونوں بغیر شرٹس کے ایک جھیل کے کنارے دھوپ میں بیٹھے تھے۔اتوار کو پوتن نے بیک وقت اپنے دیرینہ اتحادی سرگئی شوئیگو کو نیکولائی پیتروشیف کی جگہ سلامتی کونسل کا نیا سیکریٹری نامزد کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist