کیف،کولیبا نے کہا کہ روس نے متعدد دیہاتوں کو میزائلوں اور مارچوں سے نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے ۔ کیف اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران روس کو ڈرون فراہم نہ کرے۔انہوں نے زور دیا کہ یوکرین روس کی حمایت کی وجہ سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کر دے گا، تہران روس کے ساتھ جنگ میں فوجی تعاون کر کے ایک بڑی غلطی کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ’’ہمارے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ روس کے زیر استعمال ڈرون ایرانی نژاد ہیں ہمارے پاس ایسی معلومات ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ایران نے روس کو میزائل بھی فراہم کیے ہیں۔مزید برآں یوکرین کے وزیر خارجہ نے یہ بھی بولے کہ "سعودی عرب نے قیدیوں کے تبادلے اور انسانی امداد میں اہم کردار ادا کیا ہم سعودی عرب کے اس کردار کو سراہتے ہیں۔کولیبا نے کہا ہمیں امید ہے کہ نئی اسرائیلی حکومت یوکرین کی حمایت کے لیے اقدامات کرے گی۔انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ روس یوکرین کی علاقوں سے دستبردار ہو کر امن مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کرے۔ اس حال میں روس ہمارے خلاف جنگ کر رہا، اس کی سلامتی کی ضمانت فراہم کرنا ممکن نہیں۔ماسکو کی جانب سے بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرینی اناج برآمد کرنے کے معاہدے کی معطلی کے بارے میں کولیبا نے کہا کہ روس کو اناج کے معاہدے سے دستبردار ہو کر لوگوں کو بھوک سے مرنے کا کھیل بند کرنا چاہیے۔