نئی دہلی، سیلم پور اسمبلی حلقہ کے نوجوان اور تعلیم یافتہ سرگرم” آپ“ لیڈر صدام پردھان کو اسکول منیجمنٹ کمیٹی (SMC) کا کو آر ڈینیٹر منتخب کیا گیا ہے ۔صدام پر دھان اسکول کے زمانہ سے ہی سیاسی و سماجی اور ملی خدمات میں پیش پیش رہے ہیں اورقوم و ملت کی مدد کا بھر پور جذبہ رکھتے ہیں ۔ان کی اسی خوبی کو دیکھتے ہوئے مقامی ایم ایل اے عبدالرحمن نے ایس ایم سی کمیٹی میں ان کا بطور کو آر ڈینیٹر کیلئے نام تجویز کیا تھا تاکہ علاقے کے بچوں کا ایسے لوگوں سے رابطہ قائم رہے جو تعلیم کو فروغ دینے میںزمینی سطح پر کام کر رہے ہیں ۔نمائندہ سے بات کرتے ہوئے صدا م پر دھان نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے تعلیم کے فروغ میں جو انقلابی کام کیا ہے وہ کسی حکومت نے نہیں کیا ۔آج دہلی حکومت کا تعلیمی ماڈل پوری دنیا میں مقبول ہے ۔ایس ایم سی کو آرڈینیٹر کی ذمہ داری ملنے پر صدام پر دھان نے وزیر تعلیم آتشی ، سیلم پور ممبر اسمبلی عبدالرحمن ، سابق کونسلر عاصمہ رحمن ، ویبھو جی ، ورما جی، بزمہ بانو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے ایک ایک بچے کو تعلیم یافتہ بنانا میرا سب سے بڑا خواب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج اسمبلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچے امتیازی نمبرات سے پاس ہورہے ہیں جو وزیر اعلی اروند کیجریوال کے تعلیمی ماڈل کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایم سی کمیٹی اسکول میں داخلہ ، اسکول کی بہتری اور تعلیم سے جڑے مسائل کو دور کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔












