دیوبند (سماج نیوز سروس) سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر چودھری عبدالواحد نے پارٹی کارکنان سے پارٹی کو مضبوط کرنے اور 2027میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کی تیاری میں لگ جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک اسمبلی حلقہ کے صدر اور ان کی ذیلی تنظیموں کے صدر اپنے اپنے طور پر ماہانہ میٹنگ کریں گے۔ چودھری عبدالواحد ضلع دفتر پر منعقدہ ماہانہ میٹنگ کے دوران کارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے پارٹی سپریمو اکھلیش یادو کے احکامات تمام اسمبلی حلقوں کے صدور اور ذیلی تنظیموں کے صدور کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی مجلس عاملہ کی ماہانہ میٹنگ کریں اور حالات کا تجزیہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک پارٹی کارکن تنظیم کے لئے نہایت اہم ہے۔ کیو ں کہ کارکنان ہی تنظیم کی طاقت ہیں، انہیں کو ساتھ لے کر لڑائی لڑی جاسکتی ہے۔ سابق ایم ایل اے منوج چودھری اور سماج وادی پارٹی کے صوبائی سکریٹری مظاہر رانا نے کہا کہ تنظیم کی طاقت کے بل پر ہی 2024کے پارلیمانی الیکشن میں پارٹی ایک بڑی طاقت کی شکل میں سامنے آئی ہے۔ اسی طرح 2027کے اسمبلی الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہوگی، اس کے لئے کارکنان کو ابھی سے کمر کس لینی چاہئے۔ سابق وزیر سرفراز خان اور لیاقت علی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں والی سیاست کو ختم کرکے ہی ہم آپسی اتحاد پیدا کرسکتے ہیں۔ اس میٹنگ میں اسمبلی حلقہ کے انچارج ابھیشک ٹنکو اروڑہ ، فیصل سلمانی، فرہاد عالم گاڑا، خواتین سیل کی جنرل سکریٹری روحی انجم، چودھری نکشتر سنگھ ، سلیم اختر، ضلع نائب صدر محسن ملک، راقب علی، راجیش شرما، گورو یادو ، کاشف علی، مہہ جبیں خان، ارشاد سلمانی، ڈاکٹر فرقان غوری، رمیش پنوار، امریش چوٹالہ وغیرہ نے بھی میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فرقان تیاگی، حسین قریشی، نریش کیشپ ، شہزاد، نازیہ، منصور سلمانی، وراثت خان، سلیم پردھان، گلفام انصاری، دائود رانا، اقبال احمد، ثریا خان، چودھری اسلام، رائو معصوم، فرید علی، کنور پال، دلشاد، رائو نوید اور وید پا ل وغیرہ موجود رہے۔ میٹنگ کی صدارت ضلع صدر چودھری عبدالواحدنے