سید پرویز قیصر
سنجو سیمسن انڈین پریمیر لیگ میں اپنے چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ دہلی میں دہلی کیپٹلس کے خلاف اپنی 86رن کی اننگ کے دوران تیز بالر خلیل احمد کی بال مارا گیا پہلا چھکا ان کا انڈین پریمیر لیگ میں دو سواں تھا۔ انہوں نے46 منٹ میں31 بالوں پر آٹھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے یہ رن بنائے تھے۔
اس میچ کے اختتام تک اس دائیں ہاتھ کے بلے باز نے2013 سے اب تک جو163 میچ کھیلے ہیں انکی159 اننگوں میں31.13 کی اوسط اور139.62 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تین سنچریوں اور25 نصف سنچریوں کی مدد سے4359 رن بنائے ہیں جس میں205 چوکے اور348 چھکے شامل ہیں۔ وہ گیارہ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہیں اوران کا سب سے زیادہ اسکور119 رن ہے جو انہوں نے راجستھان رائلز کی جانب سے پنجاب کنگس کے خلاف ممبئی میں12 اپریل2021 کو112 منٹ میں63 بالوں پر12 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
راجستھان رائلز کی جانب سے سنجو سیمسن نے2013 سے اب تک جو135 میچ کھیلے ہیں انکی131 اننگوں میں32.01 کی اوسط اور 142.16 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور 22 نصف سنچریوں کی مدد سے 3682 رن بنائے ہیں جس میں296 چو کے اور178 چھکے شامل ہیں۔
دہلی کیپٹلس کی جانب سے سنجو سیمسن نے2016 اور2017 میں جو28 میچ کھیلے انکی28 اننگوں میں27.08 کی اوسط اور127.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے677 رن بنائے تھے جس میں52 چوکے اور27 چھکے شامل تھے۔
انڈین پریمیرلیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل کے پاس ہے۔ انہوں نے 2009 اور2021 کے درمیان جو142 میچ کھیلے تھے انکی 141 اننگوں میں4965 رن357 چھکوں کی مدد سے بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
ہندوستان سے تعلق رکھنے والے جس بلے باز کو انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے وہ روہت شرما ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2008 سے اب تک جو255 میچ کھیلے ہیں انکی250 اننگوں میں6541 رن276چھکوں کی مدد سے بنائے ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے وراٹ کوہلی چھکے لگانے کے معاملے میںتیسرے مقام پر ہیں۔انہوں نے2008 سے اب تک جو248 میچ کھیلے ہیں انکی240 اننگوں میں7805رن بنائے ہیں جس میں258 چھکے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سبھی میچ رائل چیلنجرس بنگلور کیلئے کھیلے ہیں۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ابراہم ڈی ویلیرس کو اس فہرست میں چوتھے مقام حاصل ہے۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز کو2008 اور 2021 کے درمیان جن184 میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا انکی170 اننگوں میں وہ5162 رن بنانے میں کامیاب ہوئے تھے جس میں251 چھکے شامل تھے۔
مہندر سنگھ دھونی انڈین پریمیر لیگ میں پانچویں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2008 سے اب تک جو261 میچ کھیلے ہیں انکی227اننگوں میں248 چھکوں کی مدد سے5082 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں کل نو بلے باز دو سو سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں جس میں سے ایک نے تین سو سے زیادہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ ڈیوڈ وارنر (183 میچوں میں236 چھکے)، کیرون پولارڈ ( 189میچوں میں 223چھکے)، آندرے رسل ( 123 میچوں میں207چھکے) اور سریش رینا ( 205میچوں میں203چھکے) نے بھی دو سو سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔
فیصل فیچرس












