• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ثاقب الغنی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے ہندوستانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 25, 2025
0 0
A A
ثاقب الغنی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے ہندوستانی
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
رانچی میں کھیلے گئے وجے ہزارے ٹرافی کے میچ میں اروناچل پردیش کے خلاف بہار کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ50 اوور میں574 رن بنائے جس میں انکے کپتان شاقب الغنی40 بالوں پر 10 چوکوں اور12 چھکوں کی مدد سے128 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔انہوں نے اپنی سنچری32بالوں پر اسکور کی جوایک روزہ کرکٹ میں کسی ہندوستانی کی سب سے تیز سنچری ہے۔
ایک روزہ کرکٹ میںیہ تیسری سب سے تیز سنچری بھی ہے۔ اس قسم کے کرکٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے کا اعزاز آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے جیک فریسر میک گورک کے پاس ہے جنہوں نے جنوبی آسڑیلیا کی جانب سے کھیلتے ہوئے تسمانیہ کے خلاف ایڈیلیڈ میں8 اکتوبر2023 کو ہوئے میچ میں29 بالوں پر سنچری مکمل کی تھی۔ وہ اس اننگ میں51 منٹ میں38 بالوں پر10 چوکوں اور13 چھکوں کی مدد سے125 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلرس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جوہانسبرگ میں18 جنوری2015 کوہوئے میچ میں59 منٹ میں44 بالوںپرنو چوکوں اور16 چھکوں کی مدد سے149 رن بنائے تھے جس میں انہوں نے اپنی سنچری31 بالوں پر مکمل کی تھی۔انکی یہ سنچری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز اور ایک روزہ کرکٹ میں دوسری سب سے تیز سنچری ہے۔
شاقب الغنی کی 32بالوں پر اسکور کی گئی سنچری کے فورا بعد جھار کھنڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے کرناٹک کے خلاف بنگلور میں ایشان کشن33 بالوں پر اپنی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے جو ایک روزہ کرکٹ میں کسی ہندوستان کی دوسری سب سے تیز اور کل ملاکر چوتھی سب سے تیز سنچری تھی۔ اس اننگ میں وہ39 بالوں پر سات چوکوں اور14 چھکوں کی مدد سے125 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انکی اس سنچری کی بدولت جھارکھنڈ نے مقررہ50 اوور میںنو وکٹ پر 412 رن بنائے تھے۔ کرناٹک کیلئے یہ اسکور بڑا ثابت نہیں ہوا اوراس نے47.3 اوور میں پانچ وکٹ پر 413 رن بناکر میچ پانچ وکٹ سے جیت لیا تھا۔
اس سیزن سے پہلے جس ہندوستانی کو ایک روزہ کرکٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے کا اعزاز حاصل تھا وہ پنجاب کے انمول پریت سنگھ تھے ۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے اروناچل پردیش کے خلاف احمدآباد میں21 دسمبر2024 کوہوئے میچ میں45بالوں پر12 چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر115 رن بنائے تھے۔ انہوں نے اپنی سنچری35 بالوںپر مکمل کی تھی جو کسی ہندوستانی کی تیسری سب سے تیز اور کل ملاکر پانچویں سب سے تیز سنچری ہے۔
رانچی میں بہار کے وبھو سوریہ ونشی نے 84بالوں پر16 چوکوں اور15 چھکوں کی مدد سے 190 رن بنانے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے اپنی سنچری36 بالوں پر مکمل کی جو کسی ہندوستانی کی ایک روزہ کرکٹ میںچوتھی سب سے تیز اورکل ملاکر آٹھویں سب سے تیز سنچری تھی۔
بڑودہ کیلئے کھیلتے ہوئے مہا راشٹر کے خلاف احمد آباد میں16 فروری2010 کو ہوئے میچ میںیوسف پٹھان نے63 منٹ میں42 بالوںپر آٹھ چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 108 رن بنائے تھے۔ انہوں نے اپنی سنچری40 بالوں پر مکمل کی تھی کو کسی ہندوستانی کی ایک روزہ کرکٹ میں اب پانچویں سب سے تیز سنچری ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    اپریل 1, 2026
    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    اپریل 1, 2026
    مودی حکومت کی اسمارٹ سٹی اسکیم دھوکہ ثابت ہوئی : راہل

    مودی حکومت کی اسمارٹ سٹی اسکیم دھوکہ ثابت ہوئی : راہل

    اپریل 1, 2026
    بی جے پی کی شبیہ اور روپے میں گراوٹ: اکھلیش یادو

    بی جے پی کی شبیہ اور روپے میں گراوٹ: اکھلیش یادو

    اپریل 1, 2026
    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    اپریل 1, 2026
    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    اپریل 1, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist