نئی دہلی، سماج نیوز سروس: سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر نئی دہلی میں واقع سعودی سفارت خانہ میں قائم مقام سفیر عزت مآب احمد بن مشباب الاحمری اور کونسلر عزت مآب شیخ بد ر بن نصیر الانازی کی موجودگی میں بہار کے ایم ایل سی اور ہماراسماج کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر خالد انور نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ میں بہت شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہےاس سے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگا اور ایک دوسرے کی ثقافت اور تہذیب و تمدن جاننے کا موقع ملے گا ۔ ڈاکٹر خالد انور نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب کے خادم الحرمین شرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خوابوں اور ان کے منصوبوں کو ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی جانب لے جائے گااس موقع پربھارت کے مختلف میدانوںمیں نمایاں کام کرنے والے خاص طور پر میڈیا اور دینی رہنما نے بھی موجودگی درج کرائی۔












