ریاض ( ایجنسی)سعودی عرب اور مصر توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔ پٹرولیم، گیس، بجلی، قابلِ تجدید توانائی اور ہائیڈروجن کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اعلیٰ حکام کے درمیان ایک ملاقات ہوئی۔
21 جولائی کو سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مصر کے وزیر برائے پیٹرولیم و معدنی وسائل کریم بدوی اور وزیر برائے بجلی و قابلِ تجدید توانائی محمود عصمت سے ملاقات کی۔سعودی وزارتِ توانائی کے ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جس کا مقصد اپنی قیادتوں کے مشترکہ نظریات اور اپنے عوام کے عزائم کے ساتھ اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔