ریاض ( ایجنسی)سعودی پریس ایجنسی نے پیر کو اطلاع دی کہ سعودی مملکت اور شمالی مقدونیہ نے اسلامی امور میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
حفظی شمالی مقدونیہ میں غیرمقامی سفیر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں اور مملکت کی وزارت برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی نمائندگی کر رہے تھے۔دستخط کی تقریب کے بعد ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ مملکت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔دستخط کی تقریب اتوار کو مقدونیہ کے دارالحکومت سکوپیہ میں ہوئی اور اس میں مختلف حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔