ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ سعودی عرب افغانستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔دوحہ اجلاس کے موقع پر تین نمائندوں نے سعودی عرب کے نمائندے سے ملاقات کی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق سعودی عرب، کابل میں اپنا سفارت خانہ بحال کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی حکومت کے ساتھ خوشگوار تعاون کا خواہاں ہے اور کابل ریاض کو خاص نگاہ سے دیکھتا ہے۔واضح رہے کہ کابل میں سعودی عرب نے فروری دو ہزار تئیس میں اپنے سفارتکاروں کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔