ریاض:سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کینیڈا میں منعقدہ جی سیون (G7) وزارتی اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبيو سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور انہیں مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی حالات و واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ مختلف عالمی امور پر جاری مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔












