مکہ مکرمہ(ہ س)۔سعودی وزیر داخلہ نے کہا ہمارے لیے بڑی اعزاز کی بات ہے کہ ہم حج کے موقع پر حفاظت و سیکورٹی کے انتظامات دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے میدان عرفات میں فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔یہ فیلڈ ہسپتال عمومی انتظامات کی وزارت اور طبی خدمات کی وزارت کی سرپرستی میں شروع کیا گیا ہے۔ ہسپتال میں 100 بستر ہیں۔ یہ جدید طبی آلات سے لیس ہے اور اس میں انتہائی تجربہ کار اور سپیشلائزڈ ڈاکٹروں کی ٹیمیں ہیں جو فوری و ہنگامی ضرورتوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں گی۔ تاکہ حاجیوں کی طبی ضروریات کے لیے فوری تیار رہیں۔اس امر کا اظہار سعودی خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ ایک ایسا سمارٹ ہیتلھ بریسلٹ سسٹم بھی جاری کیا ہے۔ یہ بھی سیکیورٹی سے متعلق حکام کو مدد دے گا۔ جس سے وہ ہمہ وقت متعلقہ حجاج کی صحت کو مانیٹر کر سکیں گے اور ان بریسلٹس کے ذریعے وزارت داخلہ کے متعلقہ کارکن حکام کو اپ ڈیٹ کر سکیں کہ کس جگہ پر حجاج کو کس قسم کے صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ تاکہ اسی طرح بہتر تیاری کی جا سکے۔ خیال رہے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے حج سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی جہاں انہیں اس سلسلے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے رضاکار ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی نظام وضع کیا گیا ہے۔پبلک سیکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد الباسامی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت حجاج کی حفاظت و سیکیورٹی سے متعلق تمام وسائل کو بروئے کار لائی ہے۔ جس کے نتیجے میں شاندار نتائج سامنے آئیں گے۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے مقدس مقامات کے انفراسٹرکچر کی اب گریڈیشن کا بھی جائزہ لیا۔ جس کی مدد سے گرمی کے اثرات کم کرتے ہوئے ماحول دوست فرش بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نمرہ مسجد میں شیڈ اور کولنگ کے نئے نظام کا بھی معائنہ کیا۔وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے وزیر میڈیا وزیر سلمان الداسری کے ساتھ حج میڈیا آپریشنز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں یونیفائیڈ میڈیا کوریج کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔












