• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

’کروڑوں ہندوستانیوں کی جمع پونجی ڈوبا دی گئی‘:ہنڈن برگ رپورٹ

کانگریس کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 3, 2023
0 0
A A
’کروڑوں ہندوستانیوں کی جمع پونجی ڈوبا دی گئی‘:ہنڈن برگ  رپورٹ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،2فروری، : اڈانی گروپ سے متعلق ہنڈن برگ کی رپورٹ پر سیاسی ہلچل تیز ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ آج کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کر مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملے کیے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ایل آئی سی اور ایس بی آئی میں حصہ کو ایسے گروپ کے حوالے کر دیا گیا جس پر سب سے بڑے کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’کروڑو ہندوستانیوں کی جمع پونجی ڈوبانے میں صاحب نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ میں جو اڈانی پر الزام لگے ہیں، اس کی جانچ کب ہوگی؟‘‘پون کھیڑا نے پی ایم مودی پر ملک کی ملکیت بیچنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ’’متر کال کے ہم دو ہمارے دو، ملک کی ملکیت بیچ دو! ایل آئی سی اور ایس بی آئی میں حصے کو پرائم مینسٹر جی نے ایسے گروپ کے حوالے کیا جس پر اس ملک کے سب سے بڑے کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے۔‘‘ میڈیا اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’مودی حکومت نے ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ پر ایسے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔ پی ایم مودی جی سے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ آپ اپنے قریبی دوست کو دھوکہ دیجیے، ہمیں اس سے کوئی مطلب نہیں ہے، لیکن کم از کم ہندوستان کے سرمایہ کاروں، ایل آئی سی کے 29 کروڑ پالیسی ہولڈر اور ایس بی آئی کے 45 کروڑ اکاؤنٹ ہولڈرس کو تو دھوکہ مت دیجیے۔‘‘پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا کہ ’’آج ملک کو 3 بڑی باتیں معلوم ہیں۔ پہلا، امریکہ کی مشہور ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ نے اڈانی گروپ پر اس ملک کے اب تک کے سب سے بڑے کارپوریٹ فراڈ کا الزام لگایا ہے جس میں 42 گنا اوور ویلیوڈ شیئر، ڈیبٹ فیوئلڈ بزنس، اڈانی کنبہ کے اراکین نے مبینہ طور پر ماریشش، یو اے ای اور کیریبین جزائر جیسے ٹیکس ہیون میں بے نامی شیل کمپنیاں‘، ایک عظیم مایا جال کے ذریعہ اربوں روپے کے کالے دھن کا انکشاف کیا ہے اور انسائیڈر ٹریڈنگ، اسٹاک مینوپولیشن کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ دوسرا، ایل آئی سی اور ایس بی آئی جیسے سرکاری اداروں میں اڈانی گروپ کا بے حد جوکھم بھرا لین دین اور سرمایہ کاری مودی حکومت کے ذریعہ کی گئی۔ تیسرا، اور شاید اب تک کا سب سے سنسنی خیز انکشاف جس پر اب تک ہندوستانی میڈیا نے بھی توجہ نہیں دی ہے، وہ ہے چانگ چنگ لنگ- ایک چینی بزنس مین کی مشتبہ سرگرمیوں سے ہندوستانی جانچ ایجنسی واقف ہیں- اس کے اور اڈانی گروپ میں کیا رشتہ ہے؟‘‘
پون کھیڑا نے اس تعلق سے تفصیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ چانگ چنگ لنگ گڈامی انٹرنیشنل نامی ایک ادارہ چلاتا ہے (یا چلاتا تھا)، ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گڈامی انٹرنیشنل پی ٹی ای لمیٹڈ کو ’اڈانی گروپ کے جواہرات کے مبینہ کاروبار میں سرکاری دھوکہ دہی کی جانچ کے حصے کی شکل میں پہچانا گیا تھا اور چانگ چنگ لنگ اور ونود اڈانی کے سنگاپور کے گھر کا پتہ ایک ہی ہے۔ ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق ’یہ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے، نہ صرف شیئر ہولڈرس کے لیے بلکہ ہندوستان کی قومی سیکورٹی کے لیے بھی‘۔پریس کانفرنس کے آخر میں پون کھیڑا نے کہا کہ ’’یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ مودی حکومت نے کس طرح سے اپنے خاص دوست اڈانی کی مدد کی ہے۔ اڈانی گروپ کے ڈوبنے سے ملک کی ملکیت داؤ پر ہے، کروڑوں سرمایہ کاروں کی، کروڑوں پالیسی ہولڈرس کی محنت کی کمائی خطرے میں ہے۔ اس پس منظر میں کانگریس پارٹی مودی حکومت سے تین اہم مطالبات کرتی ہے۔ 1. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی دیکھ ریکھ میں ایک غیر جانبدارانہ جانچ ہو، جس کی رپورٹ روزانہ منظر عام پر آئے۔ 2. ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ کی وسیع جانچ کے لیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کی جانی چاہیے۔ 3. ایل آئی سی، ایس بی آئی اور دیگر قومی بینکوں میں جو اڈانی کا جوکھم بھری سرمایہ کاری ہے اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے اور سرمایہ کاروں کو محفوظ کرنے کے لیے مناسب قدم اٹھائے جائیں۔‘‘

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist