• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 14, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سابق فرانسیسی وزیر دفاع مائیکل ایلیٹ میری کا سنسنی خیزانکشاف،امریکا نے عراق پر حملہ کیلئے جھوٹے ثبوت فراہم کئے تھے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 14, 2022
0 0
A A
سابق فرانسیسی وزیر دفاع مائیکل ایلیٹ میری کا سنسنی خیزانکشاف،امریکا نے عراق پر حملہ کیلئے جھوٹے ثبوت فراہم کئے تھے
Share on FacebookShare on Twitter

پیرس:فرانس کی سابق خاتون وزیر دفاع مائیکل ایلیٹ میری نے انکشاف کیا ہے عراق پر امریکا کی فوج کشی غلط اورجعلی سبوتوں کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پیرس نے اس وقت امریکی قیادت کی طرف سے عراق پر حملے کے لیے پیش کردہ جواز مسترد کر دیے تھے۔ امریکا نے عراق میں گندم کے گوداموں کی تصاویر کو میزائل ڈپو بنا کرپیش کیا تھا اور ہم جانتے تھے کہ یہ گندم کے گودام ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2002ء میں ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ رمز فیلڈ نے یورپی وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات میں امریکی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر پر روشنی ڈالی۔ اس میں انہوں نے ایک عراقی شہری سہولت کو دکھایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ جگہ میزائل داغنے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ دوسری طرف فرانسیسی وزیر دفاع نے اسی جگہ کی لی گئی تصاویر دکھائیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گندم کے گودام تھے۔مائیکل ایلیٹ میری نے کہا کہ اس دور کے آغاز میں جس میں میں نے وزارت دفاع کا منصب سنبھالا تھا، ہم پراگ یا وارسا میں ایک میٹنگ میں ملے تھے، مجھے اب ٹھیک سے یاد نہیں کہ ڈونلڈ رمزفیلڈ کے ساتھ جو میرے امریکی ہم منصب تھے اور کہاں تھے جو اس وقت یورپیوں کو عراق میں ہونے والے آپریشن میں حصہ لینے پر آمادہ کرنا چاہتا تھا، وہ بہت سے ہتھیاروں کے ساتھ آیا تھا۔ سیٹلائٹ کی تصاویر سے اس نے ہمیں دکھایا جہاں میز کے ارد گرد وزراء موجود تھے۔اس نے ان کے سامنے تصاویر پیش کیں۔ میزائل لانچرز کی مبینہ تصاویر دکھائیں اور کہا کہ صدام حسین ان پلیٹ فارمز کو میزائل لانچ کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔سابق وزیر دفاع نے مزید کہا کہ "مجھے اس کی بازگشت ملاقات سے کچھ دن پہلے موصول ہوئی تھی کہ رمز فیلڈ کیا کہنے اور ہمیں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس لیے میں نے اپنے سیٹلائٹس کی بنیاد پر فرانسیسی فوج سے کہا کہ وہ عراق کی زیادہ سے زیادہ تصویریں لیں۔ جب رمز فیلڈ اس کی تصویریں دکھائیں، میں نے فرانسیسی سیٹلائٹ کی لی گئی تصویریں نکالیں، جو یہ ظاہر کرتی تھیں کہ اس کا تعلق گندم کے گودام تھے۔ صرف وہ زاویہ جس سے تصویریں لی گئی تھیں، وہی نہیں تھا۔ جو تصویریں امریکیوں نے دکھائی تھیں۔ لگتا ہے کہ ان کے پاس اور بھی تصاویر تھیں۔ بہ ظاہر دیکھنے میں لگتا تھا کہ وہ میزائل لانچ پیڈ ہوں اور جو تصویریں ہمارے پاس ہیں ایک اور زاویے سے لی گئی ہیں ظاہر کرتی ہیں کہ ان کا تعلق کسی شہری تنصیب سے ہے۔”انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہاں ہم خودمختاری کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ اگر ہمارے پاس امریکی تصویروں کے علاوہ کچھ نہ ہوتا تو شاید ہم بھی یہی تشریح اختیار کر لیتے، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔ یہ فرانس کا موقف تھا کیونکہ ہم ہرکام میں امریکا کا ساتھ نہیں دے رہے تھے۔فرانس کی سابق وزیر دفاع نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2003 میں عراق کے خلاف جنگ شروع کرنے کا جواز پیش کرنے کے لیے امریکا کی جانب سے عوامی طور پر پیش کی گئی دستاویزات بڑی حد تک غلط حقائق پر مبنی تھیں۔مائیکل ایلیٹ میری نے کہا کہ میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ امریکا کی طرف سے پیش کیے گئے تمام ثبوت غلط ہیں لیکن جو کچھ بھی امریکا نے عوامی سطح پر پیش کیا وہ بڑی حد تک غلط حقائق پر مبنی تھا اور میرا ماننا ہے کہ کولن پاول نے جب میں ان سے ملا تو انہوں نے بھی [عراق پر چڑھائی کے جعلی ثبوتوں] کا اعتراف کیا تھا۔میں نے بھی فرانس کا موقف سمجھانے کے لیے امریکا کا سفر کیا تھا اور یہ ہمیشہ آسان نہیں تھا لیکن اس کے باوجود میں وہاں گیا۔ میں نے محسوس کیا کہ کولن پاول مکمل طور پر متفق نہیں تھے۔ انہوں نے صدر بش کے موقف کو نہیں اپنایا جب میں ان سے ملا۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت کونڈولیزا رائس سے بھی ملی تھی اور ان سے کہا تھا: دیکھو جو تم کر رہی ہو وہ غلط ہے۔ عراق ایک تکثیری ملک ہے، یہ درست ہے کہ اس کا مقام اہم ہے، لیکن اس میں مختلف مقامات ہیں۔ ہم ایک غیر مستحکم خطہ پیدا کرنے کا خطرہ کیسے مول لے سکتے ہیں۔ میں بعد میں کونڈولیزا رائس سے ملی، اس نے مجھ سے کہا کہ آپ غلط نہیں تھیں۔”

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    جولائی 14, 2025
    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    جولائی 14, 2025
    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    جولائی 14, 2025
    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    جولائی 14, 2025
    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    جولائی 14, 2025
    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    جولائی 14, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist