صادق شروانی
نئی دہلی ،سماج نیوز سروس : سر ووکون ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کوچنگ میں مسلسل نکھار اتا جا رہا ہے نئی دہلی میں واقع میں واقع اولڈ راجندر نگر قرول باغ میں سول سروسز کی تیاری کے لیے کافی عرصے(گزشتہ 5 سال ) سے سروو کون ایجوکیشن فاؤنڈیشن” کی جانب سے کوچنگ کرائی جا رہی ہے جس کے نتائج ہر سال بہتر سے بہتر ہوتے جا رہے ہیں اس سال 2025 میں یو پی ایس سی کے جو نتائج سامنے ائے ہیں اس میں سرووکون ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے کوچنگ کرنے والے 12 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے جس میں طلبہ اور طالبات شامل ہیں سروو کون ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر حاجی قمر الدین نے بتایا کہ اس مرتبہ ہمارے کوچنگ سینٹر سے کل 25 طلبہ نے یو پی ایس سی کے امتحانات میں شرکت کی تھی جس میں 12 طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے حاجی قمر الدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوچنگ سینٹر میں مسلسل کوچنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور اس مرتبہ 2025 کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں سے کئی طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی رینک میں سدھار کرنے کے لیے گزشتہ تین سال سے ہمارے یہاں کوچنگ کر رہے تھے جیسے مسٹر نایاب نے اس مرتبہ اپنی رینک میں اضافہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ وہیں دو سال سے کوچنگ کر رہے شعیب نے بھی اپنی رینک میں سدھار کیا اور اس سال 2025 میں کامیابی حاصل کی ہے۔حاجی قمر الدین نے مزید بتایا باقی طلبہ نے گزشتہ سال کوچنگ میں داخلہ لیا اور 2025 میں کامیابی حاصل کی حاجی قمر الدین کا کہنا ہے کہ کوچنگ کرانے والی فیکلٹی بہت شاندار ہے کوچنگ کرنے والے طلبہ کی رہائش پر بھی ہماری نظر رہتی ہے کوشش رہتی ہے کہ 24 گھنٹے طلبہ کے ساتھ محنت کی جائے ہمارا اسٹاف ہر سال بہتر سے بہتر رزلٹ دے رہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بہت خوشی ہے اور ہم اپنےاسٹاف پر فخر محسوس کرتے ہیں 2025 یو پی ایس سی کے نتائج کے مطابق ال انڈیا ریکنگ میں سرووکون ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے کوچنگ حاصل کرنے والے طلبہ نے ال انڈیا ریکنگ حاصل کی ہے ان میں( اے ائی ار) 18 سر تھی آر جبکہ دیکشا راے 40، ایوش کمار 143، یشوردھن سنگھ 212 ، کرو با کرن 439 ، شعیب 455 ، مکیش برنوال 465، ویش نوی بی 492، نایاب انجم 668 ، سبری شبرن 700 ، پربھو عین 737، اور کویہ کرشن 749 وغیرہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔حاجی قمر الدین نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرووکون ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے کوچنگ حاصل کرنے والے 54طلبا کامیابی حاصل کرچکے ہیں جس میں سے 10بچے آئی اے ایس بن چکے ہیں اور اس سال بھی 4 بچے آئی اے ایس کی کمان سنبھالیں گے۔












