دہلی میں پانی کابل نہیں دے رہے 11۔7لاکھ لوگ 5737کروڑ کا بل پینڈنگ :کجریول
نئی دہلی 13جون ،سماج نیوز سروس:دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریول نے دہلی میں پانی کے بقایا بلوں کی وصولی کے لیے ‘ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے منگل کو کہا کہ غلط بلوں سمیت مختلف وجوہات کی وجہ سے بہت سے لوگ دیر سےبل ادا کرتے ہیں۔یا پھر کرتے ہی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بقایا جات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس لیے حکومت ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم لے کر آئی ہے۔وزیر سوربھ بھاردواج کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں، سی ایم کجریول نے کہا، ‘آج ہم دہلی کے لوگوں کے لیے بڑی خبر کا اعلان کر رہے ہیں، جس کا لوگ انتظار کر رہے تھے۔ دہلی میں کئی لوگوں کے پانی کے بل جمع نہیں ہوئے ہیں۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں،سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کورونا میں میٹر ریڈنگ نہ ہو سکی۔ کئی لوگوں کو غلط بل بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں 27 لاکھ صارفین ہیں، جن میں سے 11.7 لاکھ ایئریئر ہیں۔ کل 5737 کروڑ کے بقایا جات ہیں۔کجریول نے کہا، ‘جب کسی آدمی کو لگتا ہے کہ غلط بل آیا ہے، وہ ادا نہیں کرتا، وہ ایم ایل اے اور جل بورڈ کے چکر لگاتا رہتا ہے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے، اس لیے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ لوگ کچھ کریں گے۔ اور اس کی وجہ سے وہ بل ادا نہیں کرتے اور یہ چلتا رہتا ہے۔ اگر ہم تمام بلوں کو ٹھیک کرنے بیٹھیں تو بہت زیادہ وقت لگے گا اور جب تک پینڈنگ کام بھی بڑھتا چلا جائے گا ۔ اسی لئے سرکار نے یہ طے کیا ہے کہ ان تمام پینڈنگ بلوں کو صارفین کی سہولت کے مطابق سیٹلمینٹ کر دیا جائے۔