• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سید سعادت اللہ حسینی کا سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 2, 2026
0 0
A A
سید سعادت اللہ حسینی کا سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج :جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے تہران پر ہوئے حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ان کو ہدف بنا کر قتل کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا کو جاری اپنے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ایرانی عوام کے ساتھ سوگ میں شامل ہیں، حملے میں شہید ہونے والی ان کی زادی اور دیگر رشتہ داروں و عوام کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای دور حاضر میں مسلم دنیا کی ایک قد آور شخصیت تھے جن کی قیادت نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک ایران کے سیاسی اور فکری رخ کو متعین کیا۔ 1989 میں آیت اللہ امام خمینی کے انتقال کے بعد رہبر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وہ استقامت، خودمختاری اور بیرونی تسلط کے خلاف مزاحمت کی علامت بن کر ابھرے۔ ان کی پوری زندگی ایرانی عوام کی خودمختاری اور انقلابِ اسلامی ایران کے اصولوں کی پاسداری کے لیے وقف تھی۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امریکی۔اسرائیلی حملے میں ان کی شہادت نے عالمِ اسلام کے کروڑوں افراد کو غم زدہ کر دیا ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے مزید کہا کہ ہم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جارحانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا قتل ریاستی خودمختاری پر کھلا حملہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سخت خلاف ورزی ہے، جس کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو عالمی برادری کے سامنے جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ایک برسرِ اقتدار سربراہِ مملکت کے سفاکانہ قتل کو جواز فراہم کرنے کے لیے من گھڑت بہانے تراش کر امریکہ اور اسرائیل نے نہ صرف ایک غیر قانونی جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے بلکہ اس نے اپنی ظالمانہ فطرت بھی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ممالک بین الاقوامی اصولوں، انسانی وقار اور بنیادی تہذیبی اقدار کا احترام نہیں کرتے، انہیں ان کی غیر قانونی جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سزا دی جانی چاہیے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایران کے خلاف مزید جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدام کرے۔ اس بلا اشتعال حملے کی ذمہ دار قوتوں کا محاسبہ کیا جائے اور انہیں بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ وہ اپنے اعمال کا جواب دیں۔ اس نوعیت کی جارحیت کو معمول کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی اسے نظر انداز کیا جا سکتا۔ جماعتِ اسلامی ہند اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ پائیدار امن اور استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں عدل و انصاف کےاصولوں کی پاسداری کی جائے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    مارچ 2, 2026
    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    مارچ 2, 2026
    ایران پر حملہ اور خود مختار رہنما کا قتل ناقابلِ قبول قرار

    ایران پر حملہ اور خود مختار رہنما کا قتل ناقابلِ قبول قرار

    مارچ 2, 2026
    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج

    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج

    مارچ 2, 2026
    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    مارچ 2, 2026
    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    مارچ 2, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist