• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

شب قدر:اللہ کا عظیم تحفہ

آصف تنویر تیمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 20, 2023
0 0
A A
شب قدر:اللہ کا عظیم تحفہ
Share on FacebookShare on Twitter

نیکی اور ثواب کے بہت سارے خاص مواقع ہیں، ان میں رمضان کا بابرکت مہینہ بھی ہے۔ اور اس کی برکتیں آخری عشرے میں اپنی انتہا کو پہنچی ہوتی ہیں۔ اس عشرہ کی نورانی راتوں میں سے کوئی ایک رات قدر ومنزلت کی ہوتی ہے جسے قرآن وحدیث میں ’لیلۃ القدر‘ اور اردو وفارسی میں ’شب قدر‘ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ درحقیقت یہ رات اس امت کو نعمت کے طور پر عطا کی گئی ہے، تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ نیک عمل کرسکے۔
قرآن وحدیث میں آخری عشرہ بشمول اس کی پُرنور رات بڑی فضیلت موجود ہے۔جس میں ہم جیسے گنہگار توبہ واستغفار کرتے اور اپنے رب کے سامنے اپنی بہت ساری دل کی تمناؤ ں کو پیش کرتے ہیں۔ قرآن کریم میں اس نام(القدر) سے ایک پوری سورت ہے، جو عام طور سے اس موقع سے بیان کی جاتی ہے،ارشاد باری تعالی ہے یقینا ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا۔ تو کیا سمجھا کہ شب قدر کیا ہے۔شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس (میں ہر کام) کے سرانجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل) اترتے ہیں۔ یہ سراسر سلامتی کی ہوتی ہے اور فجر کے طلوع ہونے تک(رہتی ہے)۔[ القدر:۱-۵]
حافظ صلاح الدین یوسف اس سورت کی تفسیر کرتے ہوئے ایک جگہ رقمطراز ہیں:” اس ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور ہزار مہینے ۳۸ سال ۴ مہینے بنتے ہیں۔ یہ امت محمدیہ پر اللہ کا کتنا احسان عظیم ہے کہ مختصر عمر میں زیادہ ثواب حاصل کرنے کے لئے کیسی سہولت عطا فرمادی“۔[احسن البیان:۴۳۷۱]سورت کے ترجمے سے ظاہر اس رات فرشتے حضرت جبرائیل علیہ السلام سمیت زمین پر اترتے ہیں ان کاموں کو انجام دینے کے لئے جن کا فیصلہ اس سال میں اللہ تعالی فرماتا ہے۔
اس سورت میں اس بات کی طرف بھی واضح اشارہ موجود ہے کہ قرآن اسی آخرہ عشرہ کی طاق راتوں میں سے کسی رات نازل ہوا۔برصغیر کے جید عالم دین اور مفسر علامہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفیحفظہ اللہ مذکورہ سورت کی پہلی آیت کی تفسیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:” اس آیت کریمہ میں اللہ تعالی نے خبر دی ہے کہ اس نے قرآن کو ایک باعزت او رخیر وبرکت والی رات میں نازل کیا ہے۔ پورا قرآن لیلۃ القدر میں لوح محفوظ سے آسمان دینا پر نازل ہوا، پھر وہاں سے جستہ جستہ حسب ضرورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوتا رہا، اور تئیس سال میں اس کے نزول کی تکمیل ہوئی“۔ [تیسیر الرحمن لبیان القرآن: ۲۷۵۷۱]
امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ’لیلۃ القدر‘ ثابت ہے،اس کی بیش بہا فضیلت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن اہل علم کے اقوال اس تعلق سے مختلف ہیں کہ آخر یہ رات ہے کون سی۔بعض مفسرین کا کہنا ہے کہ لیلۃ القدر کا معاملہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تک ہی تھا۔ اور یہ اس لئے کہ” ایک مرتبہ آپ لیلۃ القدر (کی تحدید اور تعیین)کے بارے میں خبر دینے نکلے اسی وقت دوشخص آپس میں لڑنے لگے جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ وسلم بتلا نہ سکے“۔[صحیح بخاری، کتاب فضل لیلۃ القدر]
مفسرین کا مذکورہ حدیث سے استدلال درست نہیں ہے اس لئے کہ اسی حدیث میں آپ نے اسے پچیسویں،ستائیسویں اور انتیسویں کی رات میں تلاش نے کا بھی حکم دیا۔ اگر سرے سے اس رات کی فضیلت ہی ختم کرنا مقصود ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مذکورہ راتوں میں شب قدر کے تلاش کرنے کا اپنے صحابہ کو حکم نہ دیتے۔
بعض سلف کا کہنا ہے کہ لیلۃ القدر کسی ایک مہینہ کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ یہ سال کے الگ الگ مہینہ میں آتا رہتا ہے۔ جو لوگ سالوں بھر قیام اللیل کا اہتمام کرتے ہیں وہ اس رات کو بہ آسانی پاسکتے ہیں۔اس قسم کا ایک قول امام ابو حنیفہ اور ان کے دونوں شاگردوں امام محمد اور امام یوسف سے بھی منقول ہے۔[التمہید لابن عبد البر:۲۸۰۲]
لیکن یہ قول بھی درست نہیں ہے اس لئے کہ سورۃ القدر اس بات پر بین دلیل ہے کہ ’لیلۃ القدر‘ رمضان ہی میں ہوتا ہے۔اور یہی اکثر وبیشتر مفسرین، محدثین اور فقہاءکی رائے ہے۔
لیکن پھر ان لوگوںکا آپس میں یہ اختلاف ہے کہ رمضان کی کس رات میں ’شب قدر‘ ہوتی ہے، اس تعلق سے بھی متعدد اقوال ہیں: بعض صحابہ کا خیال ہے کہ’لیلۃ القدر‘ شروع رمضان،بیچ رمضان اور اخیر رمضان میں ممکن ہے۔یعنی کسی سال یہ مبارک رات رمضان کے شروع میں، کسی سال رمضان کے بیچ میں اور کسی سال رمضان کے اخیر میں واقع ہوا کرتی ہے۔ یہ قول ابن عمر اور صحابہ کی ایک جماعت کا ہے۔[سنن ابو داود،حدیث نمبر:۷۸۳۱]دوسرا قول یہ ہے کہ رمضان کی پہلی تاریخ کو یہ رات ہوا کرتی ہے۔ یہ قول انس بن مالک اور ابو رزین عقیلی رضی اللہ عنہما کا ہے۔ [ ملاحظہ ہو: فتح الباری: ۴۳۶۲]تیسرا قول یہ ہے کہ رمضان کی سترہویں رات قدر کی رات ہوتی ہے۔اور ۲ہجری میں اسی تاریخ کو بدر کا عظیم واقعہ بھی پیش آیا تھا۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” تم لوگ(لیلۃ القدر کو) رمضان کی سترہویں، اکیسویں اور تئیسویں شب کو تلاش کیا کرو“[سنن ابوداود،حدیث نمبر:۴۸۳۱]۔یہی قول صحابہ میں سے زید بن ارقم،ابن مسعود، ابن الزبیر اور تابعین میں سے حسن بصری اور فقہاءمیں سے امام شافعی کا ہے۔شب قدر کی تحدید او رتعیین کے تعلق سے اور بھی اقوال ہیں(حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں چالیس اقوال نقل کیے ہیں)، جیسے انیسویں کی رات،بیسویں کی رات،اکیسویں کی رات،بائیسویں کی رات،تئیسویں کی رات،چوبیسویں کی رات،پچیسویں کی رات، ستائیسویں کی رات ۔صحابہ اور تابعین کی اکثریت کا میلان اس جانب ہے کہ ستائیسویں کی رات ہی ’لیلۃالقدر‘ کی رات ہے۔ اس حوالے سے کئی حدیثیں بھی موجود ہیں۔ ابی بن کعب کا حدیث میں حلفیہ بیان ہے کہ یہ ستائیسویں کی رات ہے[صحیح مسلم]۔ معاویہ بن سفیان سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” قدر کی رات ستائیسویں کی رات ہے“[سنن ابو داود،حدیث نمبر:۶۸۳۱]۔اسی معنی کی حدیث ابن عمر کی بھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” جو شب قدر کا متلاشی ہو اسے ستائیسویں کو تلاشنا چاہئے“[مسنداحمد]۔عبداللہ بن عباس سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا او رکہا:اے اللہ کے نبی! میں بوڑھا آدمی ہو،(تمام راتوں میں)قیام اللیل میرے لئے مشکل ہوتا ہے۔کسی ایک رات کے متعلق بتلائیں،تو آپ نے کہا: تم ستائیسویں کو لازم پکڑو“[مسند احمد]۔اس معنی کی تقریبا درجنوں احادیث ہیں،سب کا ذکر کرنا طوالت کا باعث ہے۔ خلاصہ یہ کہ اکثر حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ قدرکی رات ستائیسویں کی رات ہے۔ایک قول یہ بھی ہے کہ انتیسویں کو ’شب قدر‘ ہوتی ہے۔ جیسا کہ بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے۔
لیکن سب سے صحیح ترین قول یہ ہے کہ شب قدر آخری عشرہ کی طاق راتوں میں سے کسی ایک رات ہوتی ہے۔ کسی ایک رات کی تعیین اور تخصیص درست نہیں۔اور جن روایتوںمیں تخصیص موجود ہے اس کا جواب یہ ہے کہ اُس سال اسی رات کو شب قدر واقع ہوئی تھی جس کو راوی نے بیان کیا۔سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم سب آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ’لیلۃ نالقدر‘ کو ڈھونڈو“[صحیح بخاری،فضل لیلۃ القدر]۔اس معنی کی حدیث ابن عمر،عمر بن خطاب، ابو ہریرہ اور عاصم جرمی رضی اللہ عنہم سے بھی مروی ہے۔
بہر حال لیلۃ القدر سے متعلق احادیث کا مطالعہ کرنے سے اتنی بات ضرور سمجھ میں آتی ہے کہ مسلمان کی زندگی میں اس رات کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے، اس لئے اسے پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے، اور بنی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں رمضان کی آخری دس راتوں میں عبادت کا خوب اہتمام کرنا چاہئے، اعتکاف کرنا چاہئے، اور اپنے بال بچوں کو بھی ان راتوں میں عبادت کے لئے جگانا چاہئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات کی ایک خاص دعا سکھلائی ہے اسے یاد کرنا اور پڑھنا ہرگز نہ بھولیں”اللہم انک عفو تحب العفو فاعف عنی“ اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے،معافی کو پسند کرتا ہے، تو ہمیں معاف کردے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist