بیدر۔15؍جون ۔(ذیشان الہی منیر)۔جنوبی ہندوستان کا معروف تعلیمی ادارہ’’ شاہین ادارہ جارت بیدر‘‘ نے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کیلئے ملک گیر پیمانے پرشروع کئے گئے ’’حفظ القُرآن پلس کورس‘‘ اور تعلیم منقطع کرنے والے طلباء کیلئے شروع کئے گئے خصوصی پروگرام AICU(اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ ) کے ذریعے تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے۔امسال مدرسہ پلس کے تحت ملک بھر سے مستحق 5000حفاظ طلباء مفت رہائش کے ساتھ کو NIOSکے ذریعے جماعت دہم کامیاب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس کے داخلہ ملک بھر جاری ہیں ۔ تعلیم منقطع کرنے والے طلباء کیلئے AICU اورعصری تعلیم سے نابلدحفاظ کرام کیلئے کل ہندسطح پر معروف پروگرام حفظ القُرآن پلس کے ذریعے صرف 4سال کے کم عرصہ میں حفاظ کرام کا بنیادی تعلیم اور جماعت دہم و پی یوسی میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ NEETمیں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کاایک منفرد تاریخ ساز ریکاڈ ہے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہین ادارہ جات بیدر کے حفاظ طلباء NEET امتحان میں شرکت کرتے ہوئے بہترین تعلیمی مُظاہرہ کیا جن میں سے حسب ذیل حفاظ طلباء نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔ حافظ محمد بلال نے NEETمیں 645نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر 230411572462 ۔حافظ محمد اعظم نےNEETمیں642 نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر230410244823ہے ۔حافظ محمد اسحق نے NEETمیں637نشانات حاصل کئے ہیںجن کا ہال ٹکٹ نمبر230410558291ہے ‘حافظ گُلمان وارث نےNEETمیں636نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال نمبر230410495312ہے ۔ حافظ عبداللہ عتیق نےNEETمیں626نشانات حال کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر 230410787124ہے ‘حافظ عبداللہ سلطان نےNEETمیں610نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر230411880530ہے ۔حافظ محمدعباس حسین نےNEETمیں 601نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر230410495116ہے ‘حافظ اُسامہ انصاری نےNEETمیں 587نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر 23041049926ہے ‘حافظ محمد یحییٰنےNEETمیں 576 نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر230410322519ہے ۔حافظمحمدسیف علی نےNEETمیں574نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر ہے 230410957922ہے ۔حافظ محمد احمد اُللہ نے NEETمیں 572نشانات حاصل کئے جن کا ہال ٹکٹ نمبر230410828839 ہے ۔حافظسُفیان پٹے دار نے NEETمیں 563نشانات حاصل کئے جن کا ہال ٹکٹ نمبر230411244580 ہے ۔حافظ محمد عامر نے NEETمیں 541نشانات حاصل کئے جن کا ہال ٹکٹ نمبر230411005385 ہے ۔حافظ محمد شفیع الدین نے NEETمیں 530نشانات حاصل کئے جن کا ہال ٹکٹ نمبر230411441832 ہے ۔حافظ محمداسد عبدالرحمن نے NEETمیں 527نشانات حاصل کئے جن کا ہال ٹکٹ نمبر230410217250 ہے ۔حافظشہاب الدین نے NEETمیں 518نشانات حاصل کئے جن کا ہال ٹکٹ نمبر230410505137 ہے ۔حافظ محمد احمد اُللہ نے NEETمیں 572نشانات حاصل کئے جن کا ہال ٹکٹ نمبر230410828839 ہے ۔حافظ محمد محمد صاق حسین نے NEETمیں 517نشانات حاصل کئے جن کا ہال ٹکٹ نمبر230411024688 ہے ۔حافظ محمد منان نے NEETمیں 515نشانات حاصل کئے جن کا ہال ٹکٹ نمبر230410563164 ہے ۔اور حافظ محمد عبدالفرقان نے NEETمیں 503نشانات حاصل کئے جن کا ہال ٹکٹ نمبر230410526985ہے ۔ہزاروں طلباء کے درمیان حافظ طلباء نے نہ صرف شاہین ادارہ جات میں بلکہ پورے ہندوستان میں ایک ناقابل یقین حد تک نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ عربی اور اردو کے علاوہ اس سے پہلے کبھی اسکول نہ جانے کے باوجود،اور نہ ہی سائنس، ریاضی، یا زبانوں جیسے مضامین کا کبھی مطالعہ نہ کیا ہو۔ شاہین ادارہ جات بیدر کے خصوصی شعبہ (AICU) اور ‘نظم و ضبط مدرسہ زندگی’ نے انہیں ممتاز میڈیکل کالجوں میں مفت سرکاری نشستیں حاصل کرنے میں مدد کی۔ایک منفرد لیکن کامیاب تجربے میں ادارہ حافظ طلباء کو میڈیکل اور دیگر تمام پیشہ ورانہ کورسس کیلئے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کرتا ہے۔واضح رہے شاہین پی یو کالج بیدر نے پچھلے سالوں میں بھی رینک ہولڈرز تیار کیے ہیں۔شاہین کالج بیدر کرناٹک ریاستی حکومت کی طرف سے کنڑ راجیہ اُتسؤ ایوارڈ حاصل کرنے والا ادارہ ہے ، ہر سال رینک ہولڈرز بنا کر طلباء کو کامیابی سے ہمکنار کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرتا ہے ۔آج شاہین پی یو کالج بیدر میں مذکورہ بالا حفاظ طلباء کی شاندار کامیابی پر انھیں تہنیت پیش کی گئی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے تمام طلباء کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ پیسے کے زور پر ڈاکٹر بننے سے کامیابی نہیں ملتی اور کئی بار ایسے افراد ناخوش بھی ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ محنت اور ثابت قدمی ہی ڈاکٹر بننے کی کنجی ہیں۔انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تمام طلباء کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کریں گے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ موجود دور میں مدارس کو چند چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایک جانب مدارس کا تحفظ ضروری ہے تو دوسری جانب علماء کرام اور عام مسلمان کو موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے علمی و فکری طور پر تیار کرنا بھی لازمی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، بیدر کرنا ٹک نے ملک بھر کے 60 مدارس اور تنظیموں کے تعاون سے 5000 حفاظ غیر حفاظ کو 18 مہینے میں NIOS کے ذریعہ دسویں جماعت پاس کروانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت 13 تا 18 سال کی عمر کے حفاظ، علماء اور عام مسلمان بچے و حافظہ و عالمہ اور یتیم مستحق طلباء کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ اس منصو بہ کو ملک کے معروف علماء کرام کی سر پرستی حاصل ہے۔ہم ملک کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ اپنے اپنے علاقے میں اس پروگرام کی تشہیر فر مائیں اور طلباء کو منتخب کر کے بھیجیں۔ مزید تفصیلات کے لئے madarsaplus.org کے علاوہ فون نمبر 8826127531 اور واہٹس ایپ نمبر پر 9910393776 رابطہ کر سکتے ہیں۔