ڈھاکہ ( آئی این ایس انڈیا )
قتل کے مقدمے میں نامزد سابق کپتان بنگلادیش شکیب الحسن اپنے وطن روانہ ہوگئے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن کے جمعرات تک بنگلا دیش پہنچنے کا امکان ہے۔بنگلادیشی میڈیا کا بتانا ہے کہ وطن واپسی پر شکیب الحسن سیدھے ٹیم ہوٹل جائیں گے اورجمعہ سے وہ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغازکریں گے۔ شکیب الحسن جولائی کے بعد پہلی بار اپنے ملک واپس جائیں گے اور انہیں اس حوالے سے حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے گرین سگنل دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت کریں گے، وہ ڈھاکہ میں کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جو بنگلا دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ اگست میں طلبہ تحریک کے دوران شکیب کوقتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا جب کہ انہوں نے بنگلا دیش میں طلبہ تحریک کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔