پیرس(یو این آئی) ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ شیتل دیوی نے جمعرات کو خواتین کے انفرادی کمپاؤنڈ تیر اندازی کے کوالیفکیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 720 میں سے 703 پوائنٹس حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔آج یہاں منعقدہ مقابلے میں وہ 703 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کے ساتھ انہوں نے 698 پوائنٹس کے اپنے پچھلے بہترین ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ترکی کی کیوری گرڈی نے 704 پوائنٹس کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور پہلے نمبر پر رہی۔شیتل کو اگلے راؤنڈ میں بائی مل گئی ہے اور اب وہ ہفتہ کو کوارٹر فائنل میچ کھیلیں گی۔












