• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

شائنی ابراہم: اولمپک پرچم بردار بننے والی پہلی ہندوستانی خاتون ایتھلیٹ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 8, 2024
0 0
A A
شائنی ابراہم: اولمپک پرچم بردار بننے والی پہلی ہندوستانی خاتون ایتھلیٹ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یو این آئی)آج ہندوستانی خواتین کھلاڑی اولمپکس میں ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ لیکن ایک ایسا بھی وقت گذرا جب کھیلوں کی دنیا پر صرف مردوں کا غلبہ ہوا کرتا تھا۔اس دور میں کوئی خاتون کھلاڑی کسی بڑے ایونٹ میں حصہ لے تو یہ بڑے فخر کی بات سمجھی جاتی تھی۔ ایسے میں ہندوستانی خواتین کے لیے اولمپک گیمز میں حصہ لینا بڑی بات سمجھی جاتی تھی۔ اولمپک گیمز میں شرکت کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون شائنی ابراہم تھیں جنہوں نے کھیلوں کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا۔ ایتھلیٹ کھیلوں میں شائنی ابراہم ایک ایسا نام ہے جو گزرے ہوئے اس دور سےتعلق رکھتی ہیں جب ہندوستان نے ایتھلیٹکس میں بہت کامیابی حاصل کی۔ کس طرح ایک عام خاتون نے اولمپکس تک پہنچنے کا فیصلہ کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔
شائنی ابراہم 8, جن کا پورا نام شائنی کوریسنگلولنس ہے، مئی 1965 کو تھوڈپوزا گاؤں، اڈوکی ضلع، کیرالہ میں پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ہی شائنی کی ایتھلیٹکس کھیلوں کی طرف رغبت تھی۔ انہوں نے کم عمری میں ہی ایتھلیٹس کی شروعات کردی تھی اور اس کے بعد سے انہوں نے اپنی مہارتوں پر توجہ مرکوز کرنا اور اسے بہتر بنانا شروع کر دیا تھا۔حالانکہ آزادی کے بعد بھی ایک طویل عرصے تک کھیلوں کی دنیا پر مردوں کا غلبہ رہا۔ ایسے میں اس ہندوستانی خاتون کھلاڑی شائنی جنہوں نے پہلی مرتبہ اولمپکس کا سفر کیا۔
شائنی، پی ٹی اوشا اور ایم ڈی والسما نے ایک ہی اسپورٹس کلب میں تعلیم حاصل کی اور جب وہ بڑے ہوئیں تو تینوں کو این آئی پی ایس کے کوچ پی جے ڈی سلوا نے تربیت دی۔ اس کے علاوہ الفونسا کالج میں جانے سے پہلے شائنی نے اسپورٹس اسکول سے بھی تربیت حاصل کی۔ انہوں نے کوٹائم میں شمولیت اختیار کی ْاس کے بعد، وہ بی بالاچندرن نائر سے مزید تربیت حاصل کرنے کے لیے جی وی راجہ اسپورٹس اسکول، ترویندرم گئیں۔شائنی ابراہم اولمپکس میں ہندوستانی دستے کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ سال 1992 میں ہونے والے بارسلونا گیمز میں پہلی بار کسی خاتون کو ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ جہاں شائنی اولمپک گیمز میں ملک کی پہلی خاتون پرچم بردار بھی تھیں۔ اس کے ساتھ وہ ملک کی پہلی خاتون پرچم بردار مانی گئیں۔
شائنی 800 میٹر کی دوڑ میں قومی چیمپئن، نے 1985 میں جکارتہ میں منعقد مسلسل چھ ایشین ٹریک اینڈ فیلڈ میٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔انہوں نے چار اولمپکس اور تین ایشین گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ شائنی لاس اینجلس میں 1984 کے اولمپک کھیلوں میں اولمپک ایونٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہونے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔ شائنی 4×400 ریلے ٹیم کا حصہ تھیں جنہوں نے اس وقت کا ایک نیا ایشیائی ریکارڈ قائم کیا اور 1984 کے اولمپک گیمز کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے 1992 کے اولمپک کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کپتانی بھی کی۔
شائنی کے کیریئر کا سب سے افسوسناک لمحہ وہ تھا جب وہ 1986 میں سیئول میں ہونے والے ایشین گیمز کے دوران نااہل قرار دی گئیں۔ وہ پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی تھیں جنہیں 1992 کے بارسلونا اولمپک گیمز میں ہندوستان کے لیے پرچم بردار ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 1989 میں، شائنی کا دہلی میں ایشین ٹریک اینڈ فیلڈ میٹس میں ایک بہت ہی یادگار مقابلہ ہوا، کیوں کہ حاملہ ہونے کے باوجود شائنی نے 800 میٹر کی دوڑ میں چین کی سن سومی کو پیچھے چھوڑ دیا، لیکن سومی ایک ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہی اور وہ مثبت پائی گئی۔ اس لئے شائنی کو فاتح قرار دیا گیا۔ ایشین ٹریک اینڈ فیلڈ میٹس میں، انہوں نے کل 7 گولڈ میڈل، 6 سلور میڈل اور 2 کانسے کے تمغے جیتے ۔
شائنی نے سال 1985 جکارتہ ایشین چیمپئن شپ میں 800 میٹر مقابلہ میں طلائی تمغہ جیتا اور 400 میٹر میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ سال 1991 میں 400 میٹر مقابلے ایشن چیمپئن شپ میں کوالا لمپور میں گولڈ میڈل اور 4100x میٹر مقابلے میں بھی کوالا لمپور گولڈ میڈل جیتا۔ 1991 میں ہی 800 میٹر مقابلہ میں انہوں نے کوالالمپور میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ پھر منیلا 1993 ایشن چیمپئن شپ میں چاندی کا ، 1995 میں جکارتہ میں منعقد 4100x میٹر مقابلے میں چاندی کا ، 400 میٹر کے مقابلے میں کانسہ کا اور پھر 800میٹر کے مقابلے میں بھی کانسہ کا تمغہ جیتا۔ ایشن گیمز میں 1986 میں سیول میں 4100x میٹر مقابلے میں گولڈ، 400 میٹر میں کانسہ ، 1994 میں ہیروشیما میں 4100x میٹر مقابلے میں سلور اور 800 میٹر مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ شائنی ابراہم ولسن، جنہوں نے 1984 میں لاس اینجلس میں یہ تاریخ درج کی۔وہ دیگر خواتین کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ بن کر ابھریں۔ وہ اولمپک گیمز میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی ہندوستانی ٹریک ایتھلیٹ بن گئیں، شائنی 800 میٹر ریس میں 2,04.09 کے وقت کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ انہوں نے 1985 کے ایشین گیمز میں 800 میٹر کا گولڈ میڈل جیتا تھا۔ شائنی نے اپنے اسپورٹس کیریئر میں متعدد ریکارڈ بنائے۔اولمپکس کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن کر، وہ ایشین ٹریک اینڈ فیلڈ میٹ، نئی دہلی میں دو منٹ سے بھی کم وقت میں 800 میٹر کی دوڑ لگانے والی پہلی خاتون بھی بن گئیں۔ شائنی 1984 میں لاس اینجلس، 1988 میں سیول، 1992 میں بارسلونا اور 1996 میں اٹلانٹا میں منعقدہ چار اولمپک گیمز میں شریک رہی ہیں۔ وہ 1992 میں ہندوستانی دستے کی کپتان تھیں، اور تین ایشین گیمز میں باضابطہ طور پر ہندوستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔ شائنی نے 75 سے زائد مرتبہ ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور ملک کے لیے تینوں تمغے اور مختلف ایوارڈز اپنے گھر لائیں ہیں۔ انہوں نے ساؤتھ ایشین فیڈریشن کے مقابلوں سے کل 18 گولڈ میڈل اور 2 سلور میڈل حاصل کیے، جن میں اس نے سات بار حصہ لیا۔آج جس طرح ہندوستانی خواتین کھیلوں میں جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں اور قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں بھی تمغے جیت رہی ہیں۔ اگر کھیلوں سے متعلق یہ بات کہی جائے کہ یہ سب شائنی ابراہم جیسی اسپورٹس خواتین کی وجہ سے ممکن ہوا ہے تو غلط نہ ہوگا۔
جبکہ شائنی اولمپک گیمز کے سیمی فائنل میچ تک پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی تھیں، اولمپکس میں ہندوستانی تاریخ کی پہلی خاتون پرچم بردار تھیں اور انہوں نے ایشین چمپئن شپ میں گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔
انہیں سال 1984 میں ارجن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ پھر انہیں 1991 میں چینی حکومت کی جانب سے کھیلوں میں شاندار کارنامے پر چینی صحافی ایوارڈ ملا۔ سال 1998 میں انہیں پدم شری سے نوازا گیا، جو ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔ اسی برس انہیں 1998 میں برلا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال 2002 میں، انہیں یونیسیف، لاس اینجلس نے اعزاز سے نوازا اور ایشیا کی جانب سے ایک مقالہ پیش کیا۔ سال 2009 میں، انہیں دہلی میں سی این این آئی ی این کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال 2012 میں، انہیں چنئی میں جے ایف ڈبلیو اچیور ایوارڈ سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال 2012 میں، انہیں سن نیٹ ورکس فار ویمن ان اسپورٹس کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شائنی نے سابق بین الاقوامی تیراک اور ارجن ایوارڈ یافتہ چیرین ولسن کے ساتھ شادی کی۔ شادی کے بعد شائنی نے کھیلوں میں واپسی کی اور کئی ریکارڈ اپنے نام کئے۔ جس کی وجہ سے وہ آج بھی یاد کی جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے شائنی کھیلوں کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے، جس نے خواتین کو اولمپکس تک پہنچنے کی ترغیب دی۔ان کی کامیابی اور کھیل میں شراکت کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    اکتوبر 10, 2025
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist