• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, فروری 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سدھارامیّا وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے میری حمایت کریں گے: شیوکمار

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 15, 2023
0 0
A A
سدھارامیّا وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے میری حمایت کریں گے: شیوکمار
Share on FacebookShare on Twitter

تمکورو،  کرناٹک اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت کے بعد کانگریس نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا دعویٰ کرتے ہوئے اتوار کو پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا ان کی حمایت کریں گے ۔ مسٹر شیوکمار نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔ اپنے دعوے میں دلیل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پارٹی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات جیتنے کا چیلنج دیا گیا تو اعلیٰ لیڈران پیچھے ہٹ گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ میرے پارٹی کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے دنیش گنڈوراؤ اور سدارامیا دونوں نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ یہ ان کے ہاتھ سے باہر کا معاملہ ہے ۔ اس کے بعد محترمہ سونیا گاندھی نے مجھے بلایا اور مجھے یہ ذمہ داری سونپی۔’’انہوں نے کہاکہ "محترمہ سونیا گاندھی، مسٹر ملیکارجن کھڑگے اور دیگر لیڈران نے جیل میں مجھ سے ملاقات کی اور مجھے طاقت بخشی۔ میں نے اپنے لیے کچھ نہیں کیا۔ میں نے پارٹی کے لیے کیا۔ میں نے دن رات محنت کی ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلا۔ سب نے تعاون کیا اور اسی محنت کی وجہ سے ہم اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ 2018 سے پہلے مجھے وزیر نہیں بنایا گیا تھا لیکن میں نے اچھا برتاؤ کیا۔ میں نے تب مسٹر سدارامیا کے لیے کام کیا تھا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میرے لیے بھی ایسا ہی کریں گے ۔مسٹر شیوکمار نے تاہم واضح کیا کہ ان کے اور مسٹر سدارامیا کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میرے اور ان کے درمیان اختلافات ہیں لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ۔دریں اثنا، چیف منسٹر شپ کے دوسرے دعویدار مسٹر سدارامیا اپنے حق میں ایم ایل اے کی حمایت اکٹھا کررہے ہیں۔ وہ کانگریس لیڈر بیرتھی سریش کے دفتر میں کئی ایم ایل اے کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں جو ان کے حامی بتائے جاتے ہیں۔دریں اثناکرناٹک میں اپنی پارٹی کی جیت کے بعد دہلی پہنچے صدر کانگریس ملکارجن کھڑگے ۔ جہاں پارٹی کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ریاست میں گڈ گورننس لائے گی اور اسے نمبر ون ریاست بنانے کے لیے کام کرے گی۔ کھرگے نے یقین دلایا کہ حکومت بنتے ہی پارٹی اپنے پانچ وعدوں کو پورا کرے گی۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے دہلی میں اپنی رہائش گاہ پہنچے جہاں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران کانگریس کارکنوں نے پارٹی، صدر اور راہول گاندھی کی حمایت میں نعرے لگائے۔ اس دوران کھرگے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی نے تین مرکزی مبصر بھیجے ہیں۔ وہ بنگلورو میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مبصرین پارٹی قیادت کو وہاں ہونے والے فیصلے سے آگاہ کریں گے جس کے بعد پارٹی قیادت اپنا فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کرناٹک میں متحد ہوکر الیکشن لڑا ہے۔ مستقبل میں بھی اتحاد سے حکومت بنے گی۔ اس میں بھی اتفاق رائے کا خیال رکھا جائے گا اور حکومت کو صحیح طریقے سے چلایا جائے گا۔کانگریس صدر نے کہا کہ عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مسترد کر دیا ہے۔ ریاست کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن سے پریشان تھے۔ جس کی وجہ سے پارٹی کو 35 سال بعد بھاری اکثریت ملی۔ پارٹی نے اپنی مہم کے دوران پانچ گارنٹی دی تھیں۔ ہم پہلے ہی دن ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ لے کر ان پانچ ضمانتوں کو پورا کریں گے۔یہ پانچ ضمانتیں تھیں – گرہ جیوتی، گرہ لکشمی، انا بھاگیہ، یووا ندھی اور شکتی یوجنا۔قابل ذکر ہے کہ گرہ جیوتی یوجنا کے تحت کرناٹک کے تمام گھرانوں کو 200 یونٹ مفت بجلی دی جائے گی۔ گرہ لکشمی اسکیم کے ذریعے پارٹی تمام خواتین سربراہان خاندان کو ماہانہ 2000 روپے کی امداد فراہم کرے گی۔ بی پی ایل خاندانوں کو انا بھاگیہ یوجنا کے ذریعے ہر ماہ 10 کلو اناج دیا جائے گا۔ بے روزگار گریجویٹس کو 3000 روپے ماہانہ اور دو سال کے بے روزگار ڈپلومہ ہولڈرز کو 1500 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ شکتی اسکیم کے تحت ریاست کی تمام خواتین کو کرناٹک میں سرکاری بسوں میں مفت سفر کرنے کا وعدہ بھی اسی وعدے کا حصہ ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    فروری 21, 2026
    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    فروری 21, 2026
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist