• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

ہندوستانی بحریہ کے 8 ؍سابق فوجیوں کی سزائے موت سے راحت کے آثار

اکتوبر میں قطر کی ایک عدالت نے بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی،سزائے قید میں تبدیل ہو سکتی ہے سزا ئے موت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 29, 2023
0 0
A A
ہندوستانی بحریہ کے 8 ؍سابق فوجیوں کی سزائے موت سے راحت کے آثار
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: 28دسمبر /سماج نیوز سروس ۔اکتوبر میں قطر کی ایک عدالت نے بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی ،کے لئے یہ خوش خبری آئی ہے کہ اب ان کو کم سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، ہندوستانی حکومت نے آج سہ پہر کو کہا کہ سزا میں اس تخفیف کے بارے میں تفصیلات کا ابھی انتظار ہے تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ سزائے موت کو سزائے قید میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔اور جب فیصلے کی کاپی حکومت کو ملیگی تب سب کچھ واضح ہو جائے گا ۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ اگلے اقدامات کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے قانونی ٹیم کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے”۔ "ہم شروع سے ہی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور قانونی مدد بھی جاری رکھیں گے۔ ہم اس معاملے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھاتے رہیں گے۔”گرفتار اہلکاروں میں پورنندو تیواری، سوگناکر پاکالا، امت ناگپال، سنجیو گپتا، جو کمانڈر ہیں، نوتیج سنگھ گل، بیرندر کمار ورما، اور سوربھ وشیشت، جو کیپٹن ہیں۔ جبکہ آٹھویں کا نام سیلر راگیش گوپا کمار ہیں ۔حالانکہ ان کے خلاف الزامات کو کبھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔لیکن ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق ان سب پر اسرائیل کے لئے جاسوسی کا الزام ہے ۔ان میں سے بہت سے اعلیٰ فوجی اہلکار ہیں جو کبھی ہندوستانی جنگی جہازوں کی کمانڈ کرتے تھے، اور قطر کی مسلح افواج کو تربیت اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی ایک نجی فرم کے لیے کام کر رہے تھے۔ان آٹھوں فوجیوں کے اہل خانہ نے این ڈی ٹی وی سے بات کی اور جاسوسی کے الزامات کو صاف طور پر مسترد کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کے اہل خانہ نے کہا کہ وہ سرائیل کے لیے جاسوسی میں ملوث نہیں تھے”۔ وہ قطری بحریہ کی تعمیر ،تشکیل نو اور اس ملک کی سلامتی کے لیے گئے تھے۔ وہ کبھی جاسوسی نہیں کر سکتے تھے۔ الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے…”اس معاملے میں اگلے اقدامات ابھی واضح نہیں ہیں لیکن، 2015 کے معاہدے کی شرائط کے تحت، قطر میں سزا یافتہ ہندوستانی قیدیوں کو ان کی سزا کا بقیہ حصہ پورا کرنے کے لیے ہندوستان واپس لایا جا سکتا ہے”۔ ہندوستان میں سزا پانے والے قطری شہریوں کے لیے بھی ایسا ہی انتظام ہے۔آٹھوں افراد گزشتہ سال اگست سے جیل میں ہیں اور مارچ میں مختصر ٹرائل کے بعد 26 اکتوبر کو انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی قید اور مقدمے کی سماعت کے دوران متعدد بار ضمانت مسترد کی گئی۔اور اسی وجہ سے بھارت کی طرف سے قطر کی عدالت میں فوری طور پر اپیل دائر کی گئی اور گزشتہ ماہ قطری عدالت نے اس اپیل کو قبول کر لیا۔ جب گرفتار کیا گیا تو یہ آٹھوں دہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کے لیے کام کر رہے تھے۔سزائے موت میں تبدیلی وزیر اعظم نریندر مودی کی دبئی میں CoP28 سربراہی اجلاس کے موقع پر قطری حکمران شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے۔گفتگو کی تفصیلات کبھی منظر عام پر نہیں لائی گئیں، لیکن قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اس ملاقات کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    مارچ 26, 2026
    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر  وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    مارچ 26, 2026
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist