نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج:جب بندوں کو تولا جانے لگے (مذہب کے نام پر) تو ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم جمہوریت جو ایک طرز حکومت ہے اس کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ کریں۔یاد رہے ووٹ نہ دینا احتجاج نہیں ہے بلکہ یہ سر تسلیم خم ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار (ایس آئی او)اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائیزیشن آف انڈیا دہلی یونٹ کے صدر امرالقیس نے ہیڈکواٹر میں منعقدہ پروگرام میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر ہم ووٹ نہیں دے رہے ہیں تو ہم اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل بنا کسی کوشش کے،بنا کسی جدوجہد کے مخالفین کے حوالے کر رہے ہیں۔یا بنا اونٹ باندھے اللہ پر توکل کر رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔ہمیں سب سے پہلے یہ دیکھنا ہے کہ ہمارے لیے کون سی پارٹی صحیح ہے،وہ پارٹی جو ہندو مسلم میں تفریق نہ کرے، وہ پارٹی جو شمشان قبرستان سے اوپر اٹھ کر بات کرے،وہ پارٹی جو مندر کو مسجد پر ترجیح نہ دے۔ہمیں اس پارٹی کو جتانا ہے جو ہمارے لیے کام کرے۔ہماری تعلیم کے لیے کام کرے،ہمارے روزگار کے لیے کام کرے،جو ہمیں آزادی دے ہر اس چیز کی جس کی آزادی ہمیں ہندوستانی قوانین دیتے ہیں۔وہ پارٹی جو ہندوستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکے، وہ پارٹی جو ہندوستان میں انسانیت کو برقرار رکھ سکے۔ہمیں وہ حکومت چاہیے جس کی قیادت میں ہم بے خوف داڑھی رکھ کر سفر کر سکیں۔












