• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک سینٹر کا امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے ہاتھوں افتتاح، ووٹر لسٹ کی نظرِ ثانی کے لیے عوام سے بیدار رہنے کی اپیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 19, 2026
0 0
A A
ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک سینٹر کا امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے  ہاتھوں افتتاح، ووٹر لسٹ کی نظرِ ثانی کے لیے عوام سے بیدار رہنے کی اپیل
Share on FacebookShare on Twitter

ناگپور، پریس ریلیز،ہمارا سماج: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے شروع کی گئی ایس آئی آر یعنی ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرِ ثانی کا عمل اب مہاراشٹر میں بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس سے قبل ملک کی بارہ ریاستوں میں یہ عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ اسی پس منظر میں عوام کی رہنمائی اور بیداری کے مقصد سے جماعتِ اسلامی ہند مہاراشٹر کی جانب سے ایس آئی آرہیلپ ڈیسک سینٹر قائم کیا گیا، جس کا افتتاح امیرِحلقہ جماعتِ اسلامی ہند مہاراشٹر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ووٹر لسٹ کی یہ نظرِ ثانی جمہوری عمل کا ایک اہم مرحلہ ہے اور ہر شہری کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے بیدار اور متحرک رہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ملک کی بارہ ریاستوں میں کروڑ وں افراد کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے جا چکے ہیں، اس لیے معمولی سی غفلت بھی سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔عوام کو ہدایت دی گئی کہ سب سے پہلے اپنے بی ایل او(بوتھ لیول آفیسر) کے ذریعے 2002 کی ووٹر لسٹ اور 2025 کی ووٹر لسٹ کی میپنگ (آپس میں جوڑنے) کا عمل مکمل کروائیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ میپنگ مکمل ہو جاتی ہے تو تقریباً 60 فیصد کام خود بخود مکمل ہو جاتا ہے۔ اس مرحلے میں کسی قسم کے دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوتی۔اس کے ساتھ ہی عوام سے یہ بھی اپیل کی گئی کہ وہ 2025 کی ووٹر لسٹ میں اپنا اور اپنے اہلِ خانہ کا نام لازماً چیک کریں۔ اگر کسی کا نام موجود نہ ہو تو فوری طور پر فارم نمبر 6 بھر کر نیا ووٹر کارڈ بنوائیں۔ اسی طرح اگر نام، عمر یا پتہ میں کوئی غلطی ہو تو فارم نمبر 8 کے ذریعے درستگی کروائیں۔ فارم جمع کرانے کے بعد اس کی رسید اپنے پاس محفوظ رکھنا بھی ضروری ہے۔اِس موقع پر امیر حلقہ مولانا الیاس خان فلاحی نے کہا کہ ووٹر لسٹ سے نام حذف ہو جانا دراصل ایک شہری کو اس کے بنیادی جمہوری حق سے محروم کر دینا ہے۔ اس لیے تمام شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ تاخیر نہ کریں، اپنے بی ایل او سے رابطہ کریں اور ایس آئی آر میپنگ کا عمل مکمل کروائیں۔آپ نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے ایس آئی آر آن لائن ہیلپ ڈیسک سینٹر میں مختلف امور میں رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے، جن میں ایس آئی آر میپنگ کا طریقہ، اپنے بی ایل اوکی معلومات حاصل کرنا، 2002 / 2003 کی ووٹر لسٹ میں نام تلاش کرنا، ضروری دستاویزات کے بارے میں معلومات اور ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے، درستگی کروانے یا حذف کرنے کا طریقہ شامل ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist