• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جامعہ فاطمہ للبنات میں سولہویں مجلس ختم بخاری و ردائے عالمیت و فضیلت اور انیسواں سالانہ انعامی جلسہ شایان شان طریقے سے اختتام پذیر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 7, 2026
0 0
A A
جامعہ فاطمہ للبنات میں سولہویں مجلس ختم بخاری و ردائے عالمیت و فضیلت اور انیسواں سالانہ انعامی جلسہ شایان شان طریقے سے اختتام پذیر
Share on FacebookShare on Twitter

مظفرپور – احاطۂ جامعہ فاطمہ للبنات قیصر حلیم پکی سرائے چندوارہ مظفرپور میں سولہویں مجلس ختم بخاری و ردائے عالمیت و فضیلت اور انیسواں سالانہ انعامی جلسہ نہایت عقیدت، روحانیت اور علمی وقار کے ساتھ منعقد ہوا، جو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔جلسے کا باضابطہ آغازجامعہ ایک طالبہ کی پرسوز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی، اس موقع پر جامعہ کی طالبات نے مکالمات، حمد و نعت اور تقاریر پیش کر کے اپنی علمی و ادبی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔جلسے کی صدارت شہر بنگلور کے معروف معالج اور ڈاکٹروحکیم مولانا سید افضل حسین صاحب قاسمی (مالک نو رنگ دواخانہ، بنگلور و رکن شوریٰ مدرسہ مظاہر علوم وقف سہارنپور) نے فرمائی، اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے بچیوں کی دینی و عصری تعلیم کی اہمیت، اس کے سماجی و اخلاقی فوائد اور ایک صالح معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا بدیع الزماں صاحب ندوی قاسمی (چیئرمین انڈین کونسل آف فتویٰ اینڈ ریسرچ ٹرسٹ، بنگلور کرناٹک و مہتمم جامعہ فاطمہ للبنات مظفرپور) نے الجامع الصحیح للبخاری کے آخری باب کی آخری حدیث کا سبق دیا، آپ نے حدیث کی شرح کے ساتھ امام بخاریؒ کی حیات طیبہ، ان کی علمی خدمات اور امت کے لیے ان کے گرانقدر کارناموں پر سیر حاصل گفتگو فرمائی، جس سے محفل علمی و روحانی نور سے منور ہو گئی۔اس موقع پر مہتمم مدرسہ جامع العلوم مظفرپورمولانا آل حسن قاسمی ، صدر ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹرا ممبئی مولانامحمد شاہد ناصری حنفی، قاضی دارالقضاء ندوۃ العلماء لکھنؤ مولانا قاضی محمد مستقیم ندوی، مہتمم مدرسہ اسلامیہ احسانیہ گوپال گنج مولانا محمد حامد ندوی ، نیابھوج پور بکسرسے ملی وسماجی رہنمامولانا احمد کریم قاسمی عرف نیتاجی امام وخطیب جامع مسجد بکھری چوک مولانا محمد خورشید عالم قاسمی ، قاضی دارالقضاء امارت شرعیہ مظفرپورمولانا مفتی محمد قیصر علی قاسمی نے بھی اپنے زریں اور قیمتی خیالات کا اظہارکیا ۔اسی طرح اسٹیج پرتشریف فرمامہمانان خصوصی میں بنگلورسےانجینئرحافظ وحید الزماں ڈائریکٹر وژڈم انٹرنیشنل پبلک اسکول نرولی ، مظفرپور، جامعہ کے مشیر خصوصی انجینئر سُعید اختر ،ٹرسٹ کے خازن جناب محمد نظیر عالم ، بکھری ، باج پٹی ، ناظرعام جامعہ مولانا مسیح الزماں ندوی بنگلور/ مظفرپور ، آواپور، سیتامڑھی سے جناب منصور عالم صاحب بھی تھے ۔آخر میں حضرت مولانا بدیع الزماں صاحب ندوی قاسمی کی پراثر دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا، جلسے میں موجود سامعین و ناظرین نے جامعہ فاطمہ للبنات کی طالبات کی بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور علمی استعداد کی دل کھول کر تعریف کی اور ادارے کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازا، اس موقع پر معزز علماء کرام، سرکردہ شخصیات، سرپرست حضرات، والدین اور بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ شریک رہے، جلسے کے اختتام پرناظمِ تعلیمات جامعہ مولانا ظفیرعالم قاسمی نے تشریف لائے ہوئے تمام معزز مہمانوں، علماء کرام اور سامعین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیااور ناظم شعبۂ تعمیر وترقی جامعہ مولانا عبدالصمد مظاہری نے آئے ہوئے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    فروری 24, 2026
    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    فروری 24, 2026
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist