• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

حج کے سماجی فوائد وثمرات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 2, 2023
0 0
A A
حج کے سماجی فوائد وثمرات
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام کی بنیاد جن پانچ ستونوں پر قائم ہے، ان میں سے ایک بنیادی رکن حج بیت اللہ ہے،’حج‘ اللہ کی اہم عبادت، تقرب الٰہی اور دل ودماغ کو گندگیوں سے پاک وصاف کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، ’حج‘ پوری زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے، اس شخص پر جو مسلمان، عاقل، بالغ ہو، جس کے پاس زندگی کی بنیادی ضروریات کے اخراجات نیز اہل وعیال کے واجبی خرچ پورے کرنے کے بعد اس قدر زائد رقم ہو جس سے حج کے ضروری اخراجات پورے ہوسکتے ہوں۔
حج کے بے شمار دینی، دنیاوی، مالی، معاشی، سماجی اور معاشرتی فوائد ہیں اور ان فوائد کو سمیٹنے کا تعلق یقینا انسان کے ارادے اور محنت پر موقوف ہے، حج کا سفر بالخصوص مناسک حج ایک مسلمان کے لئے مابعد کی زندگی کوآراستہ وپیراستہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، حج اور مناسک حج پوری زندگی کے لئے انسان کو صحیح راستہ پر لانے کے لئے اللہ کی طرف سے ایک مشق ہے ، حاجی جب حج سے واپس آتا ہے تو کچھ کھجوریں اور آب زم زم وغیرہ تقسیم کرتا ہے، اس کے علاوہ بعض تحائف وہ ہیں جو بنا مانگے، بنا خریدے من جانب اللہ حاصل ہوتے ہیں، ان ہی میں سے ایک تحفہ اتحاد واتفاق کی نعمت ہے، اس کو دوسروں تک پہنچانے کی ضرورت ہے، تقسیم کرنے کی ضرورت ہے، حج میں پوری دنیا کے لوگ آتے ہیں، متحد ہوکر طواف کرتے ہیں، رمی جمار کرتے ہیں اور اپنے اندر سے ہر قسم کی عصبیت بھیدبھاؤ، ذات برادری رنگ ونسل، عجمی وغیرعجمی کا فرق اور مسلک وغیرہ دیکھے بغیر متحد ہوکر ان ارکان کی ادائیگی کرتے ہیں، حاجی کو اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ اپنے مقام میں جاکر بغیر مسلک، بغیر نسب ومنصب اور بغیر ذات وبرادری کو دیکھے، متحد ہوکر اتحاد واتفاق کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، اللہ کا فرمان ہے: ’’وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اﷲِ جَمِیْعاً وَلَاتَفَرَّقُوْا‘‘ تم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں فرقہ بندی مت کرو، نیز ان ہی میں سے ایک تحفہ صبر وتحمل ہے، اس کوتقسیم کرنے کی ضرورت ہے، یعنی حاجی کو دوران طواف ورمی جمار کبھی کبھار ایسے حالات پیش آتے ہیں جو طبیعت کے موافق نہیں ہوتے، کبھی کبھار دھکے پر دھکے کھا رہا ہے، اللہ کی بڑائی بیان کر رہا ہے، معافی حاجی کی رٹ لگاتا ہے، وہ دھکے کھا کر مرنے مارنے پر آمادہ نہیں ہوتا، بلکہ وہ سب سہہ لیتا ہے، برداشت کرلیتا ہے، محض اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے، کیوں اسے یاد ہے کہ اللہ کا فرمان ہے: ’’فلارفث ولافسوق ولاجدال فی الحج‘‘ وہ اپنے حج کو رفث، فسوق اور جدال سے بچا رہا ہے۔
اس وقت حاجی صبر وتحمل سے کام لیتا ہے، اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ اپنے مقام پر آکر ناموافق حالات کے پیش آنے پر صبر وتحمل سے کام لیں اور اپنے اندر مجاہدانہ مزاج، قربانی اور نفس امارہ کو کچل دینے کا جذبہ پیدا کریں، جب کہ اللہ کا خود فرمان ہے:’’اے ایمان والو! صبر ونماز کے ذریعہ اللہ سے مدد طلب کرو، بلاشبہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘‘ اس آیت سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہمارے اندر صبر وتحمل کا جذبہ پیدا ہو، حاجی جانور کی تو قربانی دے دیتا ہے، لیکن اصل قربانی تو نفس کی قربانی ہے، خواہشات کی قربانی ہے، ان ہی میں سے ایک تحفہ استقامت، دوام، ثبات ہے، یعنی حاجی ایام حج میں پابندی سے اعمال کرتا ہے، نماز نہیں چھوڑتا، نوافل کا اہتمام کرتا ہے، سنن ومستحبات کی رعایت کرتا ہے، لیکن جب اپنے مقام پر جاتا ہے تو سنن ونوافل کی بات تو دور ہے، فرائض کا اہتمام بھی مشکل سے کرپاتا ہے، جب کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’وان احب الاعمال الی اﷲ ادومھا وان قل‘‘ (بخاری:۶۴۶۴) اللہ کے نزدیک اعمال میں سب سے بہتر عمل وہ ہے، جس میں مداومت اور استقامت ہو اگرچہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو، ان ہی میں سے ایک تحفہ خدمت خلق ہے، اس کو تقسیم کرنے کی ضرورت ہے، حاجی ایام حج میں غریبوں، یتیموں کی مدد کرتا ہے، خدمت کرتا ہے، اسی طرح اپنے مقام پر لوٹنے کے بعد بھی اس کے اندر خدمت خلق کا جذبہ باقی رہنا چاہئے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’لیس البر ان تولوا وجوھکم قبل المشرق والمغرب ولٰکن البر من اٰمن باﷲ والیوم الآخر والملائکۃ والکتاب والنبیین وآتی المال علی حبہ ذوی القربیٰ والیتامیٰ والمساکین وابن السبیل والسائلین وفی الرقاب الخ‘‘ (البقرۃ:۱۷۷) اصل نیکی یہ نہیں کہ منہ مشرق کی جانب یا مغرب کی جانب کرو، ہاں! اصل نیکی یہ ہے کہ ایمان لائے اللہ پر اور قیامت کے دن پر، فرشتوں پر اور کتب سماویہ اور پیغمبروں پر اور اللہ کی محبت میں اپنے عزیزرشتے داروں اور یتیموں، مساکین اور راہ گیروں اور سائلوں کو اور قیدی وغلامی کو گردن چھڑانے میں مدد کرو، اس آیت سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ یتیموں، مسکینوں، غلاموں، راہگیروں اور سائلوں کی مدد کریں، ایک حدیث میں تو مخلوق کو اللہ کا عیال (کنبہ) کہا گیا ہے اور ان کے ساتھ بھلائی وہمدردی کو محبت الٰہی کے حصول کا ذریعہ بتایا گیا ہے: ’’الخلق عیال اﷲ فاحب الخلق الی اﷲ من احسن الیٰ عیالہ‘‘ (مشکوۃ) مخلوق اللہ تعالیٰ کی عیال (زیر کفالت ہے) مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب اللہ کے نزدیک وہ شخص ہے جو اللہ کی عیال کے ساتھ بھلائی اور اچھے سلوک کے ساتھ پیش آئے، اس آیت کریمہ اور حدیث شریف سے یہی پیغام ملتا کہ ہم اپنے اندر خدمت خلق کا جذبہ پیدا کریں اور دوسروں کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کریں۔
ان ہی میں سے ایک تحفہ شرک وبدعت سے اجتناب کا بھی ہے، صرف اور صرف اللہ کی عبادت کا جو خیال حج میں راسخ ہوتا ہے، لبیک اللہم لبیک کی صدا انسانوں کو جس طرح غیروں سے بے نیاز کرتی ہے، اسے بھی عام کرنے کی ضرورت ہے، اس کو بھی تقسیم کرنے کی ضرورت ہے، اللہ کا فرمان ’’الٰھکم الٰہ واحد لاالٰہ ھو الرحمٰن الرحیم‘‘ روضہ رسول پر صلاۃ وسلام کرکے جو روحانیت حاجی نے حاصل کیا اسے بھی بانٹنے کی اشد ضرورت ہے اور بتانے کی ضرورت ہے، محبت رسول کیا چیز ہے؟ اور اس کے تقاضے کیا ہیں؟ اور ایک حاجی کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ انسان کی کامیابی کا دارومدار دو چیزوں میں منحصر ہے (۱)ایک اطاعت خداوندی (۲)اطاعت مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم، جبکہ اللہ کا فرمان ہے ’’قل اطیعوا اﷲ واطیعوا الرسول الخ‘‘ (سورۃ النور:۵۴) اے پیغمبرؐ! آپ کہہ دیجئے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، اللہ کے نبی کا فرمان ہے: ’’ترکت فیکم امرین لن تضلوا ماتمسکتم بھما کتاب اﷲ وسنۃ رسولہ‘‘ (مشکاۃ المصابیح) میں تمہارے درمیان دو چیزوں کو چھوڑ کر جارہا ہوں، یعنی کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ، جب تم مضبوطی سے اسے تھام لوگے، تمہیں کوئی بھی ہرگز گمراہ نہیں کریںگے۔
لہذا ایک حاجی کو روضہ رسولؐ سے اپنے اندر اطاعت خداوندی وعشق مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم کا جذبہ لیکر واپس ہونا چاہئے اور اپنے مقام پر جاکر اس کو عام بھی کرنا چاہئے۔ ’’وما علینا الا البلاغ‘‘

محمد عرفان قاسمی

آندھرا پردیش

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist