• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کوئی تو ہے سچ بولنے والا!

فاروق ارگلی،9212166170

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 6, 2022
0 0
A A
کوئی تو ہے سچ بولنے والا!
Share on FacebookShare on Twitter

دہلی کے علمی ادبی حلقوں میں ہر زمرے کے ادیب ، دانشور ، شعرا ے کرام اورصحافی حضرات کے اجتماع میں یہ ناچیز بھی سب سے پچھلی صف میں کہیں شامل ہے۔ زبان و ادب کے یہ ارباب حل و عقد اردو اداروں ، درسگاہوں اور اکیڈمیوں وغیرہ کی بد عنوانیوں ، اقربا پرستیوں اور گروپ بازیوں سے عصری ادب میں پیدا ہونے والی ہر طرح کی خرابیوں پر از راہ مصلحت، ذاتی مفاد، راست تعلق ، خوشامد پسندی یا شخصی وابستگی کی بنا پر سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش رہنا ہی بہتر خیال کرتے ہیں۔ سب کے اپنے اپنے گروہ اور خیمے ہیں۔ ہر گروہ دانشورانہ ایمانداری اورادبی اخلاقیات کے اصولی تقاضوں سے بے نیاز بلکہ لاعلم،خود کے فروغ و تشہیر کے لیے شبانہ روز مکمل طور سے سرگرم ہے۔ اپنی اور اپنوں کی تعریف و توصیف میں رطب اللسان اہل دانش کے اس اچھے خاصے جم غفیر میں صرف اور صرف ایک آوازہے جو عصری ادب کے اس خود غرض سناٹے کو اکثر و بیشتر مرتعش کرتی رہتی ہے۔ یہ گرجدار اور پر اثر آواز ہے جناب عبد الرحمن (اے۔رحمان) ایڈوکیٹ کی ۔پیشے سے سپریم کورٹ کے وکیل لیکن علم و ادب کے عشق میںجنون کی حدتک سرشار۔ میر و غالب والی دلّی کی شاید واحد اور آخری ہفت زبان شخصیت جس نے نہ صرف اردو بلکہ عالمی ادب، سیاست، تاریخ و ثقافت کا اسقدر گہرا مطالعہ کیا ہے کہ فی الوقت اردو دنیا میں دور دور تک ان کا ثانی نظر نہیں آتا۔ تدریسی پیشے سے وابستہ اچھے خاصے ماہرین علم و ادب بھی ان کی علمیت کے قائل ہیں۔ اگر ان کے مزاج میں ٹھہراؤ اور مصلحت آمیزی ہوتی اور ادب کے کسی بھی شعبے میں سنجیدگی سے کام کرتے تو شاید بہتوں کے چراغ گل ہو جاتے۔ اپنے اخباری کالموں اور تنقیدی مضامین سے وہ ثابت بھی کر چکے ہیں کہ ایسی فصیح و بلیغ نثر لکھنے والے کم سے کم دہلی میں تو ڈھونڈے سے بھی نہیں ملیں گے۔
عبد الرحمن یا اے رحمن کے بارے میں وثوق سے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ اردو دنیا میں ایسی کوئی اور شخصیت موجود نہیں ہے جو پورے استدلال اور استقلال کے ساتھ خود کو بحر العلوم تصور کرنے والے عظماءکی خامیوں پر علی الاعلان گرفت کر سکے، مباحث کے لیے مبارزت کر سکے اور علمیت کی زرکار قباؤں کو نوچ کر نام نہاد دانشوری کو بے لباس کر سکے۔ وہ جو کچھ غلط ہوتا دیکھتے ہیں اس پر شعلۂ مستعجل کی طرح بھڑک اٹھتے ہیں اوراکثر شائستگی اور مصنوعی مہذبانہ حدود سے تجاوز بھی کر جاتے ہیں۔ہم جیسے بزدل مصلحت پسند دل ہی دل میں ان کے اس انداز کو نا پسندتو کرتے ہیں مگر ان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں جٹا پاتے ۔ اکثر اصحاب گالیاں کھا کر بے مزہ نہ ہونے کا مجبوراً ڈھونگ بھی کرتے ہیںلیکن زیادہ تر ان کی تیز نگاہی کا شکار ہو کر خاموشی اختیار کرنے میں ہی عافیت سمجھ لیتے ہیں۔ ساہتیہ اکادمی ہو، اردو کونسل ہو یا ارد واکادمی، یا یونیورسٹیاں اور ان سے وابستہ افراد، اگر ان کی کوئی غلط کاری سامنے آ گئی تو پھر اس کی خیر نہیں۔ اللہ دے اور بندہ لے۔
گذشتہ برسوں میں انھوں نے ادبی دنیا کے سب سے بڑے ©”شو مین “ور بقول عام نظریہ ساز پروفیسر گوپی چند نارنگ کو عالمی سطح پر جس طرح بے نقاب کیا اس پر بےشک عصری مصلحت آرائی خاموش رہی ہو لیکن مستقبل کی تحقیق کے لیے ناقابل تردید حقیقت ضرور قائم ہو گئی کہ نارنگ صاحب نے کس طرح مانگے کے اجالوں سے اپنا ایوان عظمت روشن کیا۔ اردو اولیا کے قطب مینار نارنگ صاحب کی ذہانت، گروہ سازی اور حصول شہرت کی غیر معمولی حکمت عملی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔نارنگ صاحب نے ایک پوری انگریزی کتاب کا سرقہ کر کے اردو میں اپنے نام سے چھپوا کر اس پر ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ تک لے لیا۔ہندوستان ، پاکستان اور تمام اردو بستیوں میں موجود اہل نظر اس سے کما حقہ آگاہ تھے لیکن ساری بڑی بڑی آوازیں صم بکم رہیں۔یہی وجہ تھی کہ دہلی سے اٹھنے والی ’رحمانی‘ آواز سے دانشوری ششدر ہو کر رہ گئی،بڑے بڑوں کے پتے پانی ہو گئے۔یہی نہیں نارنگ صاحب کے ذریعے بے شمارنا اہل ادیبوں اور غیر ادیبوں کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ دلائی جانے کی انہوں نے مع ثبوت وشواہدجس طرح قلعی کھولی وہ تو اردو ادب کی تاریخ میںرقم ہو چکاہے۔ اس پر ان کے ایک قریبی دوست نے حال ہی میں اپنائیت کے طور پر ان سے پوچھا۔” آپ کو یہ سب کرکے کیا ملا“، آپ یہ سب کیوں کرتے ہیں؟ جواب ملا، مجھے آپ کی طرح یا اوروں کی طرح کچھ لینے یا پانے کی توقع میں غلط بات پر خامو ش رہنے کی ضرورت بھی کیا ہے، میں جو غلط دیکھوں گا احتجاج ضرور کروں گا‘’ دوست نے کہا۔ احتجاج سے کیا ہوتا ہے، جواب دیا۔ ”کوئی جاہل ہی یہ بات کہہ سکتا ہے۔ تاریخ عالم میں جتنے بھی انقلاب آئے ان کی بنیاد صدائے احتجاج ہی تھی۔احتجاج کے بغیر انقلاب ممکن ہی نہیں۔ اردو ادب میرا عشق ہے، اس کے معاملات میں جو بھی مجھے غلط لگے گا اس کے خلاف احتجاج کرتا رہوں گا۔ میں آپ کی طرح توصیف باہمی، انعامات و اعزازات ، تقریبات میں عزت افزائی وغیرہ وغیرہ سے بے نیاز ہوں۔ اپنی مرضی سے جو اچھا لگتا ہے کرتا ہوں، اپنے وسائل کے علاوہ کسی کے تعاون کی ضرورت نہیں سمجھتا۔“
رحمان صاحب کی یہ بات صد فی صد درست ہے۔میں عینی شاہد ہوں۔2012 میں منٹو صدی تقریبات کےلئے خود مرکزی وزیر برائے وسائل انسانی نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے توسط سے ایک خطیر رقم کی پیشکش کی جو ان کے لاکھ اصرار کے باوجود رحمان صاحب نے قبول نہیں کی حالانکہ وزیر موصوف کے تحریری احکامات پر پوری رقم کاونسل میں آگئی تھی۔ کونسل کے ریکارڈ میں یہ بات موجود ہے۔کبھی کبھی مجھے بھی ان کی تیز بیانی سے شکایت ہو جاتی ہے ۔حال ہی میں انھوں نے غالب ایوارڈ کے معاملے میں ایک غیر مستحق پروفیسر کو ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پر اپنے مخصوص لہجے میں صدائے احتجاج بلند کی۔ لطف یہ کہ پروفیسر موصوف ان کے دوستوں میں سے ہیں، مگر وہ کہتے ہیں۔” غلط بات میرے سگے بھائی سے بھی منسوب ہو گی تو رد عمل کا لہجہ یہی رہے گا‘ ‘ ۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ غالب ایوارڈ کے ضمن میں پورا دانشور طبقہ دل ہی دل میں ان کی رائے سے متفق ہے ۔ مصلحتاً خاموش رہنا اور بات ہے۔ میں تو اکثر دل میں سوچتا اور خوش ہوتا ہوںکہ کوئی تو ہے جو اس خرابے میں سچ بولتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist