نئی دہلی، پریس ریلیز،ہمارا سماج:صوفیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اولڈ مصطفی آباد (دہلی) این جی او۔ 20 ویں سالانہ جشن ’’عروج‘‘ پروگرام کی شاندار تقریب کا انعقاد دہلی کے بارکھمبا روڈ پر واقع ہوٹل ‘دی للت کرسٹل بال روم’ کے اشتراک سے کیا گیا۔ جس میں صوفیہ آرگنائزیشن کی 20 سالہ کامیابیوں کو شیئر کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی عظیم الحق (I.A.S.) تھے اور مہمان خصوصی کے طور پر مشہور سماجی کارکن ڈاکٹر اندو پرکاش سنگھ، وویک شکلا (CEO, The Lalit Hotel)، مکیش یادو (ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، عابد صاحب (I.A.S.) تھے۔ فردوس خان (ممبر، دہلی ویمن کمیشن)، متھوٹ فائننس سے راکیش مہرا، وید پرکاش (بی این سی کرائم برانچ)، ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (MREC) سے جاوید نسیم، تہاڑ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دیویندر کمار اُپادھیائے اور راکیش شرما موجودرہے۔ اس موقع پر صوفیہ کی دستاویزی فلم ٹیلی کاسٹ کی گئی جس میں صوفیہ کے 20 سال کے دوران کیے گئے کاموں کو دکھایا گیا ہے۔گروپ ’منزل میسٹکس بینڈ‘ کے فنکاروں نے اپنی موسیقی اور اپنی آواز سے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا۔CSR، سرکاری محکمے کوFacilitation کیا گیا۔ صوفیہ این جی اوکے ذریعہ دیگر این جی اوز کو ان کے بہترین کام کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ صوفیہ کی ٹیم کو توصیف سے بھی نوازا گیا۔ درشٹی گپتا نے پروگرام کی نظامت کی۔ صوفیہ کی طرف سے کیٹ لاگ، طغریٰ اور صوفیہ سے متعلق تشہیری مواد تمام مدعو مہمانوں میں تقسیم کیا گیا۔مہمان خصوصی عظیم الحق نے کہا کہ میں 2013-14 سے شمالی مشرقی ضلع میں صوفیہ کے کام کے بارے میں جانتا ہوں اس وقت صوفیہ کا کام محدود تھا لیکن آج صوفیہ ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت دے کر انہیں روزگار سے جوڑ رہی ہے۔ اور سماج کے نچلے طبقے کو سرکاری اسکیموں سے جوڑ کر قومی دھارا میں لا رہی ہے۔ آج صوفیہ کا کام شمالی مشرقی ضلع کے علاوہ دہلی کے مختلف اضلاع میں پھیل رہا ہے اور ہزاروں لوگ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ صوفیہ کی جانب سے جو تخلیقی کام کیا جا رہا ہے وہ قابل تحسین ہے جس کے لیے سہیل سیفی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اسی طرح صوفیہ این جی او اپنی سرگرمیاں جاری رکھ کر معاشرے کو فائدہ پہنچاتی رہے۔مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن ڈاکٹر اندو پرکاش سنگھ نے کہا کہ صوفیہ سینٹرل دہلی میں 25 نائٹ شیلٹر چلاتی ہے اور شہر کی آدھی بے گھر آبادی یہاں رہتی ہے۔ صوفیہ کا ان کے ساتھ کام انتہائی قابل تعریف ہے۔ ان کی خدمات کے بارے میں جتنا بھی کہا جائے کم ہے۔ حال ہی میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں بے گھر بچوں کے لیے ایک خوبصورت ڈرامہ پیش کیا گیا جو کہ ایک بہت ہی قابل تحسین کام ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوفیہ این جی او نے اپنی محنت اور ایمانداری کے بل بوتے پر دہلی میں ایک الگ پہچان بنائی ہے اور مجھے امید ہے کہ صوفیہ N.G.O. مستقبل قریب میں ہر روز نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔صوفیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین سہیل سیفی نے اپنی 20 سال کی کامیابی کا سہرا اپنی ٹیم اور اپنے سینئرز کو دیتے ہوئے کہا کہ صوفیہ کو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے ”دی للت ہوٹل” کے مالک کیشو سوری ،CEOمسٹر وویک شکلا اور تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دیگر این جی اوز ، شہر کے عہدیداروں اور نمائندوں کے علاوہ شہر کے معززین، میڈیا، حکومت اور انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوفیہ سے چیئرمین سہیل سیفی، سماجی کارکن ڈاکٹر اندو پرکاش سنگھ اور مہمان خصوصی عظیم الحق (I.A.S.) ساکشی سنستھا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد زبیر خان، سلمیٰ فرانسس (صدر، ویژن فار اوسس ویوز سوسائٹی) ، ڈاکٹر سمپا بنرجی (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، جی وائی ایم)، اودھیش یادو (سکریٹری،SPID)، پریم پرکاش آسرا (بانی/سی ای او) سمپرک ساتھی فاؤنڈیشن، کپل کمار اگروال (بانی/سی ای او، وکلانگ سہارا سمیتی دہلی)، مسز۔ رینا بنرجی (سیکرٹری، نوسرشٹی)، امت مشرا (چیف فنکشنری) سرسوتی ایجوکیشنل سوسائٹی، سریندر گری (چیف سکریٹری جنرل، Shape India)، مسز جی شیاملا (ایگزیکٹیو ڈائرکٹر- ترقّی فاؤنڈیشن)، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد، الحکمہ فاؤنڈیشن، رضوان پرویز، اشون وادھوا، ا دھون، رادھیکا چندر شیکھر، لوکیش جین، انجو گوئل کو اعزاز سے نوازا گیا۔












