• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں لگاتار نویں کامیابی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 12, 2024
0 0
A A
جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں لگاتار نویں کامیابی
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
نیو یارک میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلی اننگ میں چھوٹے اسکور کے باوجود جیت اپنے نام کی۔ جنوبی افریقہ نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 113 رن بنائے تھے۔ مکمل20 اوور والے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میچ میں پہلی اننگ میں اتنا کم اسکور بناکر اس سے پہلے کوئی ٹیم نہیں جیتی تھی مگر اس نے بنگلہ دیش کو20 اوور میں سات وکٹ پر109 رن بنانے دیئے اور میچ چار رن سے جیت کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے پہلے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پہلی اننگ میں جیت کیلئے بنایا گیا سب سے کم اسکور119 رن تھا جو ہندوستان نے پاکستان کے خلاف اسی میدان پر ایک روز پہلے یعنی9 جون 2024 کو 19 اوور میں بنایا تھا اور پاکستان نے مقررہ20 اوور اوور میں سات وکٹ پر 113 رن پر روک کر چھ رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔ سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف31 مارچ2014 کو چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 19.2 اوور میں 119 رن بنانے کے بعد59 رن سے کامیابی اپنے نام کی تھی کیونکہ نیوزی لینڈ کے سبھی کھلاڑی15.3 اوور میں60 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں دو مرتبہ113 سے بھی کم رن بناکر جیت حاصل کی گئی ہے مگر یہ دونوں میچ بارش کی وجہ سے کم اوور والے ہوگئے تھے۔
جنوبی افریقہ کو کم اسکور پر آوٹ کرنے کے بعد بنگلہ دیش کو امید ہوگئی تھی کہ وہ اسکے خلاف ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلے گی مگر ایسا نہین ہوسکا کیونکہ جنوبی افریقہ بالروں نے بنگلہ دیش کو مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر109 رن پر روک دیا۔ آخری بال پر بنگلہ دیش کو چھ رن کی ضرورت تھی مگر تسکین احمد کیشو مہاراج کی اس بال پر ایک ہی رن بنا سکے تھے۔ آخری اوور میں 11 رن بنانے تھے مگر چھ رن بنے اور دو کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ابھی تک جو نو ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں ان سبھی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جنوبی افریقہ کی لگاتار نو کامیابیاں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں دوسری سب سے زیادہ لگاتار کامیابیاں ہیں۔ اس قسم کے کرکٹ میں ایک ٹیم کی دوسری ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ لگاتار کامیابیوں کا ریکارڈ پرتگال کے پاس ہے جس نے جبرالٹر کے خلاف2019 اور2023 کے درمیان لگاتار دس میچوں میں جیت اپنے نام کی تھی۔ ہندوستان نے آئیر لینڈ کے خلاف2009 اور2024 کے درمیان لگاتار آٹھ میچوں میں جیت اپنے نام کی تھی جو کسی مکمل ممبر کی ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں لگاتار کامیابیوں کا پچھلا ریکارڈ تھا۔
جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف لگاتار دس جیتوں کا سلسلہ کیپ ٹاون میں 15 ستمبر2007 کو ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میچ کے ساتھ شروع کیا تھا۔اس میچ میں جنوبی افریقہ نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ جوہانسبرگ میں5 نومبر2008 کو ہوئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو ڈکورٹھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت 12 رن سے شکست دی تھی۔ میر پور،ڈھاکہ میں5 جولائی2015 کو ہوئے میچ میں جنوبی افریقہ نے52 رن کی کامیابی اپنے نام کی تھی۔ اسی میدان پر دو دن بعد ہوئے میچ میں اس نے بنگلہ دیش کو31 رن سے شکست دی تھی۔
بلومٖفنٹین میں26 اکتوبر2017 کو ہوئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف20 رن سے جیت اپنے نام کی تھی جبکہ تین دن بعد پوچفسٹروم میں ہوئے میچ میں اس نے83 رن سے جیت حاصل کی تھی جو بنگلہ دیش کے خلاف اسکی دوسری سب سے بڑی ہے۔ ابوظبہی میں2 نومبر 2021 کو ہوئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔27 اکتوبر 2022 کو سلہٹ میں ہوئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 104 رن سے شکست دی تھی او ر اسکے خلاف سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    اپریل 4, 2026
    روٹی کی اہمیت

    روٹی کی اہمیت

    اپریل 4, 2026
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist