سید پرویز قیصر
اسپین نے لگاتار چودہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ جیت کر اس قسم کے کرکٹ میں لگاتار سب سے زیادہ میچ جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اسپین کا یہ ریکارٖڈ فی الحال جاری ہے یہ تب ہی روکے گا جب اسپین کی ٹیم کوئی میچ ہارے گی۔
ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں اس سے پہلے لگاتار سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر ملیشیا اور برمودہ کے پاس تھا جنہوں نے لگاتار13۔13 میچوں میں جیت اپنے نام کی تھی۔ برمودہ نے 11 نومبر2021 اور4 اکتوبر2023 کے درمیان یہ 13ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ جیتے تھے جبکہ ملیشیا نے29 جون2022 اور19 دسمبر2022 کے درمیاں لگاتار اتنے ہی ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔
اسپین نے لگاتارچودہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ جیتنے کی شروعات25 فروری2023 کو ہوئے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ سے کی تھی۔ آئل آف مین کے خلاف کارٹا جینا میں کھیلے گئے اس میچ میں اس نے77 بالیں رہتے آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تاریخ کے اس 2000 ویں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آئل آف مین کے سبھی کھلاڑی15.1 اوور میں66 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ اسپین نے7.1 اوور میں دو وکٹ پر 70 رن بناکر میچ آٹھ وکٹ سے جیتا تھا۔ اسی دن کھیلے گئے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں اسپین نے چھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔آئل آف مین نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 116 رن بنائے تھے۔ اسپین نے15.1 اوور میں چاروکٹ پر 120رن بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتاتھا۔
اگلے دن اسی میدان پر جو دو ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ان دونوں میں اسپین نے جیت حاصل کی تھی۔آئل آف مین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میںآٹھ وکٹ پر 132 رن بنائے تھے۔ اسپین نے12.3 اوور میںتین وکٹ پر 135 رن بناکر میچ سات وکٹ سے جیتا تھا۔ دوسرے میچ میں اسپین نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر جیت درج کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آئل آف مین کے سبھی کھلاڑی 8.4 اوور میں دس رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ اسپین نے صرف دو بالوں پر13 رن بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔ یہ بالوں کے اعتبار سے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑی جیت ہے۔
آئل آف مین کے خلاف چھ میچوں کی سریز5-0 ست جیتنے کے بعد اسپین نے اسی میدان پر جرسی کے خلاف14 اگست2024 کو ہوئے دونوں میچوں میں جیت اپنے نام کی تھی۔ پہلے میچ میں اس نے دو بالیں رہتے پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جرسی نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر195 رن بنائے تھے۔ اسپین نے19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر197 رن بناکر میچ جیتا تھا۔ دوسرے میچ میں اسپین نے ایک وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔جرسی کے سبھی کھلاڑی 19.5 اوور میں141 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے ججس کے جواب میں اسپین نے19.5 اوور میں نو وکٹ پر 145 رن بنائے تھے۔
زرگراب میں2 اگست2024کو کھیلے گئے میچ میں اسپین نے چار وکٹ سے جیت حاصل کی تھی اور اپنی مسلسل جیتوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ اس میچ کروشیانے مقررہ20 اوور میں نو وکٹ پر 125 رن بنائے تھے۔ اسپین نے 15.5 اوور میں چھ وکٹ پر 128 رن بناکر میچ جیتا تھا۔ اگلے دن جو دو میچ اس میدان پر ہوئے تھے ان دونوں میں اسپیں نے کروشیا کو شکست دی تھی۔ پہلے میچ میں چھ وکٹ سے اور دوسرے میچ میں8 وکٹ سے۔4 اگست 2024 کو ہوئے دو نوںمیچوں میں اسپین نے کروشیا کو شکست دی تھی۔ پہلا میچ میں اس نے 140 رن سے اور دوسرے میچ میں161 رن سے شکست دی تھی اور پانچ میچوں کی سریز میں اس نے5-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پورٹ سوئف میں چیک ری پبلک کے خلاف22 اگست2024 کو ہوئے میچ میں اس نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ یونان کے خلاف7 وکٹ کی کامیابی کے بعد اس نے عالمی ریکاڑد اپنے نام کیا۔ 25 اگست2024 کو پورٹ سوئف میں ہوئے میچ میں یونان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر 96 رن بنائے تھے۔ اسپین نے13 اوور میں تین وکٹ پر 99 رن بناکر میچ اپنے نام کیا تھا۔












