اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 27 مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کردی، سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل کیا تھا۔اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کی 27 مخصوص نشستیں معطل کیں، مسلم لیگ ن کے 23 ارکان معطل ہوئے، ایوان میں اراکین کی تعداد 203 رہ گئی۔خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو ملی تھیں، اسپیکر نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر درست قرار دے دیا۔












