سر ینگر، عسکری سرگرمیو ں کے خلاف کارورائی جاری رکھتے ہوئے کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ ( ایس آئی یو ) نے کولگام ضلع میں حزب المجاہدین کے ایک سرگرم کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی۔تفصیلات کے مطابق عسکری ڈھانچے کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ ( ایس آئی یو ) نے جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں ایک سرگرم حزب جنگجو کے گھر پر چھاپہ ڈال کر وہاں تلاشیاں لی ۔ اس ضمن میں پولیس کی جانب سے جار ی کردہ بیان کے مطابق پولیس نے ملی ٹنٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے،اسپیشل تحقیقاتی یونٹ ( ایس آئی یو ) کولگام نے آج چیک ڈیسن میں سرگرم جنگجو فاروق احمد بٹ عرف نالی ولد عبدالغنی بٹ کے رہائشی مکان میں تلاشی لی۔ فاروق بٹ کالعدم عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کا ایک سرگرم عسکریت پسند ہے اور عسکریت پسندی سے متعلق کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد خصوصی جج کولگام نے پولیس اسٹیشن یاری پورہ کولگام کی ایف آئی آر نمبر 142/2019کے معاملے میں تلاشی وارنٹ جاری کرنے کے بعد تلاشیاں کی گئیں۔ یہ کیس سال 2019 میں کاتروسوکولگام میں پانچ غیر مقامی مزدوروں کے قتل سے متعلق ہے۔ ایس آئی یو اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تلاشی اور تحقیقات کر رہی ہے۔