کولمبو، (یواین آئی) سری لنکا نے ایرانی جنگی جہاز آئرس دینا کے ڈوبنے کے بعد بچائے گئے 22 ایرانی ملاحوں کو کرپیتیا اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد جنوبی صوبے کے کوگگلا میں سری لنکا فضائیہ کے بیس پر بھیج دیا ہے۔ حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ مزید دس ملاحوں کا علاج ابھی جاری ہے، جن میں سے آٹھ کو ایمرجنسی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ اس دوران سری لنکا کے حکام نے ایک اور ایرانی بحری جہاز آئرس بوشہر کے تمام 204 افراد کو ویلیسارا نیول کیمپ میں رکھا ہے۔آئرس بوشہر کو جمعہ کے روز ترنکومالی کی مشرقی بندرگاہ پر لے جایا گیا۔ سری لنکا گزشتہ ہفتے جزیرے کے جنوبی ساحل پر سمندری ایمرجنسی کے بعد ایرانی ملاحوں کو طبی سہولت، پناہ اور آمد و رفت سے متعلق مدد فراہم کر رہا ہے۔












