نئی دہلی۔ ایم این این۔بنیادی ڈھانچہ اور کلیدی ترقی سے متعلق سری لنکائی پارلیمنٹ کی شعبہ جاتی نگرانی کمیٹی کا اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد، جس کی قیادت جناب ایس ایم مریکّر، ایم پی (چیئرمین) کر رہے ہیں، اس وقت بھارت کے ایک ہفتہ طویل مطالعاتی دورے پر ہے۔اس دورے کے حصے کے طو رپر، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس(، جل شکتی کی وزارت نے اس دورے کے لیے سہولت فراہم کی اور اس دوپہر معززین کے لیے جل جیون مشن (جے جے ایم) اور سوَچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم- جی( کے موضوع پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن کا اہتمام کیا۔ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا ، این جے جے ایم کے ایڈشنل سکریٹری اور مشن ڈائرکٹر جناب کومل کشر سوان کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سینئر افسران بھی اس تقریب کےدوران موجود تھے۔ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے رہنما اصول پر روشنی ڈالی کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مقامی حکومتوں بالخصوص گرام پنچایتوں کے فائدے کے لیے بڑے قومی پروگراموں کو نافذ کرتی ہیں، تاکہ وہ نچلی سطح پر لوگوں تک ضروری خدمات کو مؤثر طریقے سے پہنچا سکیں۔ انہوں نے آنے والے معززین کو آگاہ کیا کہ ہندوستان 2019 میں شروع کیے گئے جل جیون مشن (جے جے ایم) اور سال 2014 میں شروع کیے گئے سوچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم – جی) کے تحت دیہی پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی سے نمٹنے کے لیے دو فلیگ شپ مشنوں کو نافذ کر رہا ہے۔سیشن کو مزید جاری رکھتے ہوئے، جے جے ایم اور ایس بی ایم جی کے عہدیداروں کی طرف سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ جے جے ایم کے ڈائریکٹر جناب ہری نارائنن مروگن نے پینے کے پانی میں ہندوستان-سری لنکا تعاون پر ایک وسیع پیشکش کی۔ اس نے ہندوستان میں دیہی پینے کے پانی کی فراہمی کے سفر کے خاکے کے ساتھ آغاز کیا۔












