سرینگر، سرینگر میں G20اجلاس سے قبل شہر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے پروجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر تعینات سیکورٹی بینکروں کو ’’سمارٹ بینکروں ‘‘ میں تبدیل کیا گیا جبکہ ان کی تجد ید و مرمت بھی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سرینگر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے جاری کام کے چلتے مختلف مقامات پر قائم سیکورٹی بینکروں کی بھی مرمت عمل میں لائی جا رہی ہے اور انہیں سمارٹ بینکروں میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر سیکورٹی بنکروں کو ’’سمارٹ بینکروں ‘‘میں تبدیل کرکے ان کی اصلاح اور مرمت کا کام شروع کیا ہے۔سمارٹ بینکروں کے لیے تفویض کردہ ایک ٹھیکیدار نے مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انہیں سرینگر شہر میں سمارٹ بینکروں کی تعمیر کیلئے سات جگہیں مختص کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ G20میٹنگ سے پہلے بینکروں کی تعمیر اور مرمت کا ایک حصہ ہے،اور صرف سات جگہیں تفویض کی گئی ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ آئندہ G20 اجلاس کی تیاریاں زوروں پر ہیں، وادی میں حکام اجلاس سے قبل کاموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ شہر کو نئے فٹ پاتھوں اور نئی سڑکوں کے ساتھ ایک تبدیلی مل رہی ہے۔