• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

اسٹارک نے شروع کی گیندبازی، اکشر کو کرکٹ آسٹریلیا سے جلد اجازت ملنے کی امید

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 25, 2026
0 0
A A
اسٹارک نے شروع کی گیندبازی، اکشر کو کرکٹ آسٹریلیا سے جلد اجازت ملنے کی امید
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یو این آئی) دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کے ہیڈ کوچ ہیمانگ بدانی نے کہا کہ آسٹریلیائی تیز گیند باز مچل اسٹارک میچ فٹنس حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں اور انہوں نے گیند بازی شروع کردی ہے۔ چونکہ ایسا سمجھا جارہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا فی الحال جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز کے ساتھ ہی اسٹارک کے کام کے بوجھ کی بھی نگرانی کر رہا ہے، اس لیے اسٹارک آئی پی ایل 2026 کے ابتدائی مرحلے سے محروم رہیں گے۔ بدانی نے کہا، "ہم مچل اسٹارک اور متعلقہ بورڈز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے گیندبازی شروع کردی ہے اور حال ہی میں ایک سیشن بھی کیا ہے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ جب تک کرکٹ آسٹریلیا انہیں این او سی نہیں دیتا یا ان کی دستیابی کی تصدیق نہیں کرتا، اس وقت تک ہم بطور فرنچائز زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔ ایک بار جب ہمیں اجازت مل جائے گی، تو واضح ہوجائے گا کہ وہ کب تک اسکواڈ سے جڑیں گے اور ہم پھر اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں گے۔ ڈی سی کے پاس دیگر تیز گیندبازی آپشن میں کائل جیمیسن، لونگی نگیڈی اور دشمنتھا چمیرا دستیاب ہیں۔ تاہم، یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ اسٹارک کی کمی کیسے پر کرتے ہیں، اسٹارک نے گزشتہ سیزن میں 11 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ کپتان اکشر پٹیل نے کہا، اسٹارک جلد دستیاب نہیں ہوتے ہیں، تو ہمیں اس کے مطابق ٹیم کے کمبی نیشن کے بارے میں ضرور سوچنا پڑے گا۔ ہم ایک دیگر بائیں ہاتھ کے متبادل کے ساتھ جائیں گے یا صرف دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ توازن بنانے کی کوشش کریں گے، یہ فیصلہ کنڈیشنز کے مطابق اور مخالف ٹیم کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کمبی نیشن ہمیشہ توازن کے بارے میں ہوتا ہے۔ اگر انہیں اجازت مل جاتی ہے تو وہ پہلا مقابلہ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوسکتے ہیں، اس لیے ہم ان کی دستیابی کے امکان کو درکنار نہیں کرسکتے۔ ڈی سی کو اسٹارک کی دستیابی کے بارے میں اس لیے بھی امید ہے کیونکہ لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف ان کا پہلا مقابلہ یکم اپریل کو ہے۔ اسٹارک کو ڈی سی نے 2026 کی نیلامی سے قبل 11.75 کروڑ روپے میں برقرار رکھا تھا۔ وہ ایشز میں آسٹریلیا کے اہم گیند باز تھے، جنہوں نے پانچوں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے اور آسٹریلیا کی 4-1 سے فتح میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے جنوری میں آخری میچ بی بی ایل میں سڈنی سکسرز کے لیے کھیلا تھا۔ ابھی آسٹریلیا کے تیز گیند بازوں کے ورک لوڈ پر کڑی نظر رکھی جائے گی، کیونکہ اگست 2026 سے جولائی 2027 کے درمیان آسٹریلیا کو کل 21 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں، جس میں دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف چار ہفتوں کے دوران چار ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو  یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    مارچ 25, 2026
    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے  کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مارچ 25, 2026
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist