• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ٹراونکور دیو سوم بورڈ کا سر کلر اور بھاگوت کا بیان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 26, 2023
0 0
A A
ٹراونکور دیو سوم بورڈ کا سر کلر اور بھاگوت کا بیان
Share on FacebookShare on Twitter

24اکتوبر کو دشہرہ کا تہوار پورے ملک میں دھوم دھام سے منایا گیا اور خوف کی جو فضا قائم تھی اس سے پورے ملک کو نجات مل گئی ۔عام طور پر تہوار منانے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ لوگ اپنے روزانہ کے کاروباری یکسانیت سے نکل کر اپنے اپنے عقیدے کے مطابق تھوڑا مذہبی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے کر چاق و چوبند ہو جائیں ۔ہمارے ملک میں تمام مذاہب میں تہواروں کے منانے کی کوئی بڑی تاریخی وجہ ہوتی ہے ۔دشہرہ بھی اسی قسم کا ایک بڑا تہوار ہے جس میں رام کے راون پر فتح پانے کے دن کو بطور جشن منایا جاتا ہے اور اسے ستیہ پر استیہ کی جیت کا دن قرار دیا جاتا ہے ۔اور ملک کے بڑے حصے میں اس موقع پر راون کے پتلے کو نذر آتش کیا جاتا ہے ۔آر ایس ایس کے مرکزی ہیڈ کوارٹر ناگپور میں بھی اس موقع پر ایک بہت بڑا پروگرام منعقد ہوتا ہے جہاں سرسنگھ چالک باضابطہ ہتھیاروں کی پوجا کرتے ہیں اور پھر ان کا ایک خطاب ہوتا ہے ۔اس برس بھی ایسا ہی ہوا اور سر سنگھ چالک موہن بھاگوت نے  آر ایس ایس ہیڈکوارٹر میں دسہرہ پر منعقد شاستر پوجا پروگرام میں شرکت کے بعد ریشم باغ گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے  منی پور تشدد، لوک سبھا انتخابات، ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح نیز اسرائیل فلسطین جنگ پر بھی بات کی اور کہا کہ دنیا دہشت گردی سے پریشان ہے اور وہ بار بار بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ پوری دنیا کو امن کا فارمولہ دے ۔جس سے ساری دنیا میں امن قائم ہو ۔ آر ایس ایس چیف نے دعویٰ کیا کہ منی پور میں ہونے والا تشدد ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ انہوں نے کہا- منی پور میں میتی اور کوکی برادریاں برسوں سے ایک ساتھ رہتی ہیں۔ ان کے درمیان فرقہ وارانہ آگ کیسے شروع ہوئی ۔ظاہر سی بات ہے کہ سرحد پار کے بنیاد پرست بھی تشدد کرنے والوں میں شامل ہیں ۔جبکہ
سنگھ جیسی تنظیم جو برسوں سے سب کی خدمت کر رہی ہے کو بغیر کسی وجہ کے اس میں گھسیٹا گیا۔ حالانکہ یہ بات سمجھنی چاہئے کہ منی پور میں بدامنی اور عدم استحکام سے بیرونی طاقتوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ ملک میں مضبوط حکومت ہونے کے باوجود یہ تشدد اتنا عرصہ کس کے زور پر جاری ہے یہ اہم سوال ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ منی پور میں کچھ ہو نہیں رہا ہے بلکہ کیا جا رہا ہے ۔
کبھی کبھی زیادہ ہمدردی بھی وبال بن جایا کرتا ہے یا یہ کہا جائے کہ حقیقت کی پردہ پوشی کافی نہیں ہوتی کیونکہ سچ ایسا سورج ہے جس کی روشنی کو زیادہ دیر تک قید نہیں رکھا جا سکتا ۔آنکھیں بند کر لینے سے رات کا آجانا بھی ممکن نہیں ۔موہن بھاگوت وہی کر رہے ہیں ۔وہ یہ جان رہے ہیں کہ ان کے اس خطاب کو ملک بڑے غور سے سنتا ہے ۔لیکن وہ اتنے نادان بھی نہیں ہیں کہ یہ نہ جانتے ہوں کہ منی پور میں چھ ماہ سے جاری قتل و غارت گری کا جو بازار گرم ہے اس میں براہ راست ریاست کی بی جے پی سرکار اور مرکز کی مودی سرکار ذمہ دار ہے ۔کیونکہ فوج کے سب سے بڑے سربراہ نے بہت پہلے یہ بیان دے دیا ہے کہ منی پور میں کسی بیرونی طاقت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔راجستھان کے ریگستان سے لے کر ہمالیہ کی آخری وادی تک ہماری سرحد محفوظ ہے اور در اندازی کی ہر کوشش کو ہمارے جوان ناکام بناتے رہتے ہیں ۔منی پور کا مسلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی گفت وشنید سے ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔لیکن اب موہن بھاگوت جی منی پور میں غیر ملکی ہاتھ دیکھ رہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اپنے فوجی سربراہ کی جگہ موہن بھاگوت کے بیان پر بھروسہ کرنا ہوگا جو اپنی تنظیم آر ایس ایس کی شبیہ درست کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔ہتھیاروں کی پوجا کر نے کے بعد امن و امان کی بات کرنے والوں کی باتوں کا جو اثر ہوتا ہے وہی موہن بھاگوت کی باتوں کا ہوگا ۔کیونکہ عین اسی دن جب موہن بھاگوت آر ایس ایس کو ایک بے خطر تنظیم قرار دے رہے تھے کیرالا کے ٹراونکور خطہ میں بڑی مندروں کا انتظام سنبھالنے والے ادارے ٹراونکور دیوسوم بورڈ نے ایک نیا سرکلر  جاری کرتے ہوئے مندر کے احاطوں اور اس کے دیگر جائیدادوں میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی  عائد کردی ہے۔ دیوسوم کمشنر کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق اس ادارہ نے اپنے زیرانتظام مندروں کے احاطوں کے اندر اشلوکوں کے ذریعہ احتجاج کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔سر کلر میں صاف صاف لکھا گیا ہے کہ  آر ایس ایس اور انتہا پسند نظریات کی حامل تنظیموں کی تمام سرگرمیاں جو بورڈ کی اجازت کے بغیر ہوں گی، وہ ممنوع قرار پائیں گی۔ اس ضمن میں دیوسوم ویجلنس ونگ اچانک دھاوا بول کر  ممنوعہ سرگرمیوں کا پتہ چلائے گا اور مناسب کارروائی کریگا ۔
یہ سر کلر کیرل میں موجود کمیونسٹ حکومت نے جاری نہیں کی ہے بلکہ کیرل کی سیکڑوں منادر کی نگہداشت کرنے والے بورڈ نے جاری کر کے یہ واضح کر دیا ہے کہ آرایس ایس منادر تک کی حرمت کا قائل نہیں اور وہاں بھی وہ اپنی شدت پسندی کی ٹریننگ کلاس چلاتا ہے ۔دشہرہ کے روز ناگپور سے ایک بار پھر آر ایس کی شبیہ کی صفائی کی کوشش کیرل کے دیو سوم بورڈ کا سرکلر ہے ۔اور اسی لئے بھاگوت جی نے اپنے خطاب میں منی پور کے تشدد میں نہ صرف غیر ملکی ہاتھ ڈھونڈ لیا بلکہ بائیں بازو کی کی فکر کو بھی نشانہ بنایا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist