غزہ:السنوار کے بارے میں جو رپورٹ کیا گیا جھوٹ رپورٹ کیا گیا ہے سب جھوٹ پر مبنی اور غلط ہے۔ یہ موقف حماس کی قیادت نے السنوار سے منسوب کیے گئے ان بیانات کی تردید کرتے ہوئے دیا ہے۔ جس میں حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر السنوار سے منسوب کردہ مبینہ بیان کے بارے میں کہا گیا تھا ‘ السنوار نے معاہدے کے ثالثوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ‘جنگ جتنی زیادہ چلے گی اور جتنے زیادہ لوگ مریں گے میرا فائدہ ہو گا۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حماد نے اس بارے میں کہا ہے ‘اس طرح کی جو باتیں بھی پھیلائی گئیں اور بیان گھڑے گئے یہ سب غلط اور جھوٹ ہیں۔انہوں نے ‘العربیہ ‘ کے پروگرام ‘ آؤٹ آف باکس ‘ کے دوران ترکیہ سے دخل دیتے ہوئے کہا ‘ حماس کے اندر والوں اور باہر والوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا۔ السنوار کے حوالے سے جتنے بھی بیانات پھیلائے گئے ہیں سب بے بنیاد ہیں۔غازی حماد نے ‘العربیہ سے بات کرتے ہوئے کہا ‘ غزہ کی پٹی میں قیادت سے حماس تحریک کا یومیہ بنیادوں پر رابطہ ہوتا ہے۔ لیکن ایسی کوئی بات ان کی طرف سے سامنے نہیں آئی ہے۔ ‘












