نئی دہلی، (یو این آئی) محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کے روز شمال مشرقی ہندوستان، مغربی بنگال کے نشیبی ہمالیائی خطے اور سکم میں 21 سے 26 مارچ تک آندھی طوفان کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات نے آج ایک بیان میں کہا کہ، "21 سے 26 مارچ تک اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور نشیبی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں الگ الگ مقامات پر آندھی طوفان کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے ۔”محکمہ موسمیات کے مطابق، "21-23 مارچ اور 25 مارچ کے دوران اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش، 21 اور 23 مارچ کو سکم میں مختلف مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے ۔”انہوں نے بتایا کہ "21 مارچ کو مغربی بنگال کے میدانی علاقے ، بہار، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں آندھی کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش ہونے ، بجلی گرنے کا بہت امکان ہے "۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 21 سے 24 مارچ تک اتراکھنڈ، ہریانہ، پنجاب میں الگ الگ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔