رام پور،21؍ مئی،سماج نیوز سروس: ضلع الیکشن آفیسرجوگندر سنگھ نے رام پور پارلیمانی حلقہ کے تحت نوین منڈی کمپلیکس رام پور میں اسمبلی وار بنائے گئے اسٹرانگ روم کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران وہ سی سی ٹی وی کنٹرول روم پہنچے اور وہاں کی ریکارڈنگ اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے طے کردہ شیڈول کے مطابق ووٹوں کی گنتی 04 جون کو ہونی ہے جس کے لئے گنتی کے عملے کو تربیت دینے کے لئے انتظامی سطح پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔












